خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
جہاں ملک کے عام شہری مہنگے پٹرول کی وجہ سے پریشان ہیں وہیں پر پاکستان بحریہ کے سالانہ نیول چیف گالف ٹورنامنٹ میں186 یارڈ کا ’ہول ان ون شاٹ‘ لگا کر فارچونر گاڑی جیتنےوالے قسمت کے دھنی کیڈی محمد قاسم کو بھی مہنگے پٹرول نے پریشان کر دیا۔ قدرت جب کسی پر مہربان ہونے پر آئی تو چھپر پھاڑ کر دیتی ہے تاہم بعض دفعہ یہی خوش نصیبی انسان کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ گالفرز کا سامان اٹھانے والے کیڈی محمد قاسم کے ساتھ ہو رہا ہے جن کی قسمت نے انہیں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی کا مالک بنا دیا۔ گالف کورس میںگالفرز کا سامان ڈھونے والے محمد قاسم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی قسمت ایسے چمکے گی کہ وہ سی این ایس گالف چیمپئن شپ میں ہال اِن ون شاٹ لگانے کا کارنامہ انجام دے کر کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑی کے حقدار بنیں گے۔ محمد قاسم کی قسمت ایسی چمکی کہ کراچی گالف کلب کے ریڈکورس ہول نمبر تین پر گالف ٹورنامنٹ میں ایک ہی شاٹ لگا کر بال کو 186 یارڈ کے فاصلے پر ہول میں پہنچایا اور کروڑوں کی گاڑی کے حقدار بن گئے۔ محمد قاسم کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ والد فوجی ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ملازمت کرتے تھے اور زندگی انتہائی پسماندگی میں گزاری کیونکہ والد کی آمدن قلیل تھی جس سے گزارا کرنا بھی مشکل تھا۔ محمد قاسم کو ان کی قسمت نے گاڑی کامالک تو بنا دیا مگر اب ان کے لیے بڑی مشکل یہ ہے کہ پٹرول انتہائی مہنگائی ہے اور انہیں گاڑی بھی چلانی نہیں آتی جس کا حل انہوں نے گاڑی بیچنے کی صورت میں نکالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 9 سال کے تھے جب تعلیم کے خاندان کے تعلیمی اخراجات برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے خود کچھ کرنے کا فیصلہ کیا اور 1992ء میں گالف کلب جانا شروع کردیا جہاں مجھے 8 سے 10 روپے ملتے تھے۔ محمد قاسم نے بتایا کہ پہلے ٹینس کورٹس میں بال بوائے کا کام کرتے رہے پھر بطور کیڈی (گالفرز کا سامان ڈھونے کا کام) شروع کر دیا جس کی ذمہ داریوں میں گالفرز کا سامان ڈھونا، گیند پر نظر رکھنا، سٹک صاف کرنا اور گالف کلب کے ممبرز کو پروٹوکول دینا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی گالفر کے لیے "ہول ان ون شاٹ" لگا کر گیند کو ہول تک پہنچانا انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے،، گالفرز کے لیے کسی بھی ٹورنامنٹ میں جیت اہم ہوتی ہے تاہم "ہول ان ون شاٹ" اس سے بھی بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔ "ہول ان ون شاٹ" کو جیت سے زیادہ اہم کارنامہ اس لیے بھی تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ایسا کارنامہ گالف کے ماہر ترین کھلاڑی بھی شاذونادر انجام دے پاتے ہیں۔
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح کے ساتھ ساتھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دعوئوں اور وعدوں کے باوجود اب تک کچے کے ڈاکوئوں کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ کچے کے ڈاکوئوں نے گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو سے کچے کے ڈاکوئوں نے سہراب کھٹیان نامی 75 سالہ بزرگ شہری کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا تھا اور اس کے اہل خانہ کو بزرگ شہری کے ہاتھ باندھ کر اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ویڈیو بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوئوں کی طرف سے بزرگ شہری کی ویڈیو اس کے اہل خانہ کو بھیج کر تاوان کے لیے 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس میں وہ خود کو بازیاب کروانے کے لیے ہاتھ جوڑ کر منتیں کر رہے ہیں۔ بزرگ شہری کے اہل خانہ کی طرف سے پولیس کو درخواست دی گئی تھی جس کے بعد آج پولیس مغوی کو رہا کروانے کے لیے اس کے بیٹے کے ساتھ کارروائی کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہراب کھٹیان کو بازیاب کروانے کے لیے پولیس جیسے ہی پنجاب کی حدود میں محمد پناہ ترندہ کے مقام پر پہنچی تو پولیس موبائل کو حادثہ پیش آگیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ مغوی بزرگ شہری کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے نوجوان کی ہلاکت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی کے دفتر کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ ورثاء کا موقف تھا کہ سہراب کھٹیان کے بیٹے کی جیب سے ایس ایچ او میرپور ماتھیلو نے 1 لاکھ روپے نقدی بھی نکال لی جبکہ مظاہرین کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے میرپور ماتھیلو تھانے کے ایس ایچ او قابل بھیو اور اعجاز گڈانی (ایچ سی) کو معطل کردیا اور معاملے کی جلد تحقیقات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے والدہ کے نام سے منسوب ایک بیان کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے امریکہ سے متعلق بیان کووالدہ سے منسوب کیا، والدہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے اپنی والدہ سے متعلق بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہونے والا امریکی سازش کے حوالے سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی والدہ سے بات کی ہے انہوں نے ایسے کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں نشر کیا جانے والا میری والدہ کا بیان سراسر جھوٹ اور من گھڑت مفروضات پر مبنی ہے، والدہ نے بنگلہ دیش چھوڑنے سے پہلے یا بعد میں کسی کوئی بیان نہیں دیا، میڈیا سے اپیل ہے کہ بغیر تصدیق کوئی بھی بیان جاری نا کریں، صورتحال کی کشیدگی اور نزاکت کااحساس کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفیٰ ہونے سے قبل ایک تقریر کرنا چاہتی تھیں تاہم وہ صورتحال بگڑنے پر یہ تقریر نا کرسکیں اور بھارت فرار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے اس تقریر کے مندرجات شیئر کیے جس کے مطابق بنگلہ دیش میں ان کی حکومت کے خاتمے کی سازش کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا، اگر وہ امریکی مطالبات کو تسلیم کرلیتیں تو اقتدار پر برقرار رہ سکتیں تھیں مگر انہوں نے امریکی مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئےعہدے سے استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔
سینئر پاکستانی اداکارہ ریشم نےکہا ہے کہ کسی حکمران نے دکھی انسانیت کیلئے وہ نہیں کیا جو عمران خان نے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار احمد علی بٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاست سے متعلق سوال کے جوابپر کھل کر گفتگو کی۔ میزبان احمد علی بٹ نے ریشم سے سوال کیا کہ "سنا ہے کہ آپ کو وزیراعظم شہباز شریف صاحب بہت پسند ہیں"؟ اداکارہ ریشم نے ان کے اس سوال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ"پلیز، مجھے تو عمران خان بھی بہت پسند ہیں، عمران خان مجھے شوکت خانم کی وجہ سے پسند ہیں، سیاست میں آپ کے نظریات ویسے بھی وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب شوکت خانم اسپتال کا افتتاح ہوا میں وہاں گئی تھی، تب میں بہت چھوٹی تھی، میں اس وقت کرکٹ دیکھنے کی بھی شوقین تھی، مجھے عمران خان اسی لیے پسند ہیں کہ وہ ایک سیاستدان سے زیادہ اچھا دل اور اچھے جذبات رکھتے ہیں، ان کا پاکستان کو لے کر نظریہ بہت اچھا ہے۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ آپ خود بتائیں ایک بڑا انسان ہونا اچھی بات ہے یا بڑا سیاستدان بڑا ہونا؟، میں نے کبھی عمران خان کی مقبولیت سے انکار نہیں کیا، جتنی دیوانگی لوگوں میں عمران خان کیلئے ہے وہ تو کسی باہر کے ملک کے صدر کیلئے بھی نہیں ہے، لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت بار کہہ چکی ہوں کہ عمران خان نے جو دکھی انسانیت کیلئے کیا ہے وہ کسی حکمران نے نہیں کیا۔
ثانیہ زہرہ کی موت خود کشی کے بجائے قتل تھا، شواہد سامنے آگئے ہیں، گلے میں لگے پھندے سے مقتولہ کے شوہر اور ساس کے ڈی این اے میچ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاں بحق ہونے والی خاتون ثانیہ زہرہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات کے دوران ثانیہ زہرہ کے خود کشی کے ثبوت سامنے نہیں آئے، میڈیکل کے دوران انکشاف ہوا کہ ثانیہ زہرہ کو پہلے ہی قتل کردیا گیا تھا اور بعد میں گلے میں پھندہ لگا کر موت کو خود کشی کی شکل دینے کی کوشش کی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی ثانیہ زہرہ کی خود کشی کی تردید کردی ہے اور اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ تمام رپورٹس اور تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ خودکشی نہیں تھی، ثانیہ کی گردن میں پھندہ لگنے کی وجہ سے نا تو کوئی سوزش تھی نا ہی ان کی گردن لمبی ہوئی۔ ثانیہ کی گردن میں جس دوپٹے کو پھندہ بنا کر لپیٹا گیا تھااسے سے لیے گئے ڈی این اے کے نمونے مقتولہ کے شوہر اور ساس سے میچ کرگئے ہیں،ثانیہ کے ناخنوں سے بھی ڈی این اے نمونے لیے گئے جو ثانیہ کے شوہر کے ڈی این سے سیمپلز سے میچ کرگئے ہیں۔ واقعہ کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حناپرویز بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کیس میں ایک قتل کو خود کشی کا رنگ دیا گیا، اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ کسی کو حقیقت کا علم نا ہو،کیس میں کچھ طاقتور لوگ بھی نامزد ہیں تاہم وہ زیادہ دیر تک نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی خواتین پرتشدد کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ہمارے دور میں ظلم ہوا تو ظالم کو سزا ضرور ملے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ثانیہ کے شوہر علی رضا پولیس کی حراست میں ہیں، پہلے وہ ڈی این اے سیمپلز دینے کیلئے تیار نہیں تھے، جب ان کا اوران کی ماں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آیا، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے ، ہم اپنی لڑکیوں کو درندوں کے ہاتھوں سے قتل کروانے کی اجازت نہیں دے سکتے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ ثانیہ کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔
قصور میں بجلی کا 10 ہزار روپے بل آنے پر غریب آدمی نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے 38 سالہ منیر نے بجلی کا 10 ہزار روپے کا بل آنے پر تین بچوں کے باپ نے دلبرداشتہ ہوکر ٹرین کے نیچے آکر اپنی جان دیدی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منیر پہلے ہی غربت کے باعث شدید پریشان تھا اور گھر میں فاقہ کشی تک کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی کہ 10 ہزار روپے کا اضافی بل آگیا جس پر بیوی سے جھگڑا ہوگیا۔ غربت، زائد بل کی پریشانی اور بیوی سے لڑائی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چھوٹے بیٹے کو لے کرکوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن چلا گیا،اسٹیشن پر اس وقت کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین علامہ اقبال کھڑی تھی منیر نے اپنے چھوٹے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹری پر رکھا اور ٹرین چل گئی ۔ منیر نے اپنا سر ٹرین کی پٹری پر رکھ دیا اور ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی جس سے منیر کاسر دھڑ سے الگ ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی انتہائی غربت کا شکار تھا، گھر میں فاقہ کشی تک کی صورتحال تھی، واپڈا کی جانب سے ساڑھے دس ہزار بل ملنے پر اس کی بس ہوگئی، متوفی کی لاش گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ کیجانب سے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کو بیٹا کہنے پر نیرج چوپڑا سے مکالمہ ہوا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کو ٹیلی فون کیا اور سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور آئندہ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کی امید ظاہر کی۔ بھارتی وزیراعظم اور نیرج چوپڑا کے درمیان ہونے والی گفتگو میں نیرج چوپڑا کو شکست دینے اور گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم سے متعلق بھی گفتگو بھی ہوئی اور نیرج چوپڑا کی والدہ کی جانب سے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشدندیم کو اپنا بیٹا کہا ہے، اس بات کے بعد ہر جانب سے ان کی تعریف ہورہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی والدہ نے بہت ہی اچھی اور قابل تعریف بات کی ہے۔ نیرج چوپڑا نے وزیراعظم کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ انتہائی سادہ اور صاف دل کی مالک ہیں، انہوں نے ہمیشہ محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا اور میرے حریفوں کیلئے بھی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے بھارتی حریف نیرج چوپڑا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا تھا جس کے بعد نیرج چوپڑا کی والدہ کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہ کہ ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے اور مجھے ارشد ندیم کی جیت پر بھی بہت خوشی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم حسینہ واجد نے امریکہ پر رجیم چینج کر الزام لگادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے "اکنامک ٹائمز" نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حسینہ واجد نے بھارت میں اپنے قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے میں امریکہ ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نےاقتدار چھوڑنے سے قبل ایک تقریر تیار کی تھی حسینہ واجد نے عوامی ردعمل کے شدید ہونے اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیئے جانےکے بعد تقریر کیے بغیر ہی ملک سے جانے میں عافیت جانی اور بھارت چلی گئیں۔ اس خط کے مندرجات انہوں نے بھارت میں اپنے قریبی دوستوں کے سامنے رکھے ہیں ، حسینہ واجد نے انکشاف کیا کہ اگر میں بنگلہ دیش کی خودمختاری سے سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوجاتی، سینٹ مارٹن جزیرے کو امریکہ کے حوالے کرنے پر راضی ہوجاتی اور خلیج بنگا ل میں امریکی اثر رسوخ کو بڑھانے کی اجازت دے دیتی تو میں اپنے عہدے پر برقرار رہ سکتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ جان کر افسردہ ہوں کہ بنگلہ دیش میں بہت سے لوگ مارے گئے اور بہت سے کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے، اورلوگوں کے گھروں کو توڑ پھوڑ اور نظر آتش کی جارہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی کامیابی پر کڑی تنقید کردی,انہوں نے کہا تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی,کراچی پاکستان کو چلانے اور استحکام کی 75 سال سے ذمہ داری لیا ہوا ہے، پاکستان کے بجٹ کا 75 فیصد کراچی دیتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا اپنے قافلے لٹا کر آنے والوں نے اس شہر اور ملک کو آباد کیا، کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، کراچی کے ٹیکس سے اسلام آباد بھی آباد ہے، دین کے نام پر بنائے گئے ملک کو چلانے اور استحکام کے لیے کراچی کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو منڈی بنادیا گیا، اس ملک میں جو پنپتے ہیں وہ پلٹ کر دیکھتے ہیں، ایم کیوایم آج درخت لگا رہے تو کل کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کو بھی ریاست کے اندر ریاست سمجھ لیا جائے۔ نئی سیاسی جماعتیں سیاست دانوں کی ضرورت ہوسکتی ہیں، ملک کی نہیں, گورنر سندھ کی تبدیلی کی افواہوں پر ہم یقین نہیں رکھتے، گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہندوستان اجڑا تو پاکستان بنا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کراچی اجڑے گا تو دوسرے شہر آباد ہوں گے۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ عمران خان کو کسی سے مذاکرات قابل قبول نہیں نہیں، ملک کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں کہا گیا ہےکہ ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن کم کیا جائے گا، بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا، بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈر پر انکم ٹیکس کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی، آئی پی پیزکے معاملے پرٹاسک فورس قائم ہوگی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی، اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے مؤخر کیا جائے گا، کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے فرار سے قبل نا کی جانے والی تقریر کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سیاسی افراتفری کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے اور فرار ہونے سے اپنی رہائش گاہ سے قوم سے ایک خطاب کرنا چاہتی تھیں، تاہم مظاہرین کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حسینہ واجد کو فوری طور پر ملک سے چلے جانے کے مشورے پر حسینہ واجد یہ تقریر کیے بغیر ہی بھارت روانہ ہوگئیں۔ تاہم اس تقریر کے حوالے سے اب بھارتی میڈیا میں کچھ تفصیلات جاری کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حسینہ واجد نے اس تقریر کےحوالےسے بھارت میں اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت کی ہے ،میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حسینہ واجد اس تقریر میں امریکہ پر بڑے الزامات عائد کرنے والی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں سیاسی حکومت کی تبدیلی کی سازش میں امریکہ ملوث ہے، میں نے اس لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا کہ میں لاشیں نہیں دیکھنا چاہتی تھیں،وہ لوگ طلباء کی لاشوں پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں مگر میں نے اس کی اجازت نہیں دے سکتی تھی اسی لیے میں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ حسینہ واجد اپنی نا کی جانے والی تقریر میں مزید یہ کہنا چاہتی تھیں کہ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ براہ کرم بنیاد پرستوں سے جوڑ توڑ نا کیا جائے، شائد اگر میں ملک میں موجود رہتی تو مزید لوگوں کی جانیں ضائع ہوتیں، اسی لیے میں نے عہدہ چھوڑا عوامی لیگ نے ہمیشہ واپسی کی ہے، امید نا ہاریں میں جلد واپس آؤں گی ۔
خیبرپختونخوا حکومت کا عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لئے اہم اقدام سامنے آگیا, حکومت نے عوام مسائل کے حل کے لئے اپنے وزرا کی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کے خاطر ان کے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کرلیا,صوبائی وزیروں سے صوبائی محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے، اور دوران خیبرپختونخوا کے شہری براہ راست اپنی شکایت متعلقہ محکموں کے وزرا تک پہنچا سکیں گے۔ انٹرویوز سے متعلق مہم کو ’آسک منسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، ان انٹرویوز کے دوران وزیروں سے ان کی کارکردگی سے متعلق پوچھا جائے گا, اس پروگرام کے تحت عوام اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزیر ان کی شکایات کا ازالہ کریں گےخیبرپختونخوا حکومت کے مطابق مفاد عامہ میں وزیروں سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا متواتر مسلسل جاری رہے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے شہریوں کو کم بجلی کھانے والی برقی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے, صوبائی حکومت کی جانب سے سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ کم بجلی کھانے والی بلب اور انورٹر پنکھے بھی فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا۔
پاکستانی عوام جہاں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں وہیں سرکاری افسران بجلی کا استعمال ’مالِ مفت دل رحم‘ کی طرح کرتے ہیں, واپڈا کے ایک دفتر میں ایسی ہی ایک مثال دیکھنے کو ملی, لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ’لیسکو‘ کے افسران کے خالی دفاتر میں بھی ایئر کنڈیشن چلتے رہتے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے لیسکو کے دفتر کا دورہ کیا تو حقیقت سامنے آئی۔ لیسکو کے اسی دفتر میں جہاں افسران کے خالی دفاتر میں ایئر کنڈیشن چلائے جارہے ہیں تو وہی بجلی کی بچت مہم کے حوالے سے لکھا ایک بینر بھی دیکھا جو بے بس عوام کو منہ چڑا رہا تھا۔ ٹیم سر عام نے تین دن تک ان خالی دفاتر میں ایئر کنڈیشن چلانے کی ریکارڈنگ کی، افسر چاہے دفتر آئے یا نہ آئے ان کے شاہانہ دفاتر کے اے سی صبح نو بجے سے شام تک 16 ٹمپریچر پر چلا دیے جاتے ہیں۔ واپڈا کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے اس بے قاعدگی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور ٹیم سرعام پر ہی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے توہین آمیز لہجے میں بات کی لیکن جب انہیں ثبوتوں کے ساتھ ویڈیوز دکھائی گئیں تو انہوں نے چپ ہوگئے۔ ٹیم سرعام کو دیکھ کر عمارت کے نچلے حصے میں موجود وہ دفاتر کے ایئر کنڈیشن بھی بند کردیئے گئے جس میں ملازمین بیٹھے کام کررہے تھے۔لیسکو کے ڈی جی ایڈمن نے ’ٹیم سرعام‘ کی ساری روداد سننے کے بعد سختی سے نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی۔
امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا) کی طرف سے خلا سے زمین کی طرف بڑھتے ہوئے 2 سیارچوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ناسا کی طرف سے خلا سے زمین کی طرف بڑھتے ہوئے ان 2 سیارچوں سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے KH-32024 اور PK12024 نامی سیارچے آج (10 اگست 2024) کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔ ناسا کے ڈیٹابیس کے مطابق KH-32024 نامی سیارچے کی خلا سے زمین کے قریب ترین سے گزرنے کی درجہ بندی کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ یہ بڑی خلائی چٹان 11 اعشاریہ 42 کلومیٹر فی سیکنڈ (41 ہزار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی رفتار سے زمین کے قریب سے گزرے گی اگرچہ یہ زمین کے نسبتاً قریب آئے گا۔ ناسا کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ سیارچہ اپنی رفتار میں کمی بیشی کیے گئے زمین کے قریب سے محفوظ طریقے سے گزر جائے گا، سائنسدانوں کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ماہ جون 2037ء میں بھی ایک سیارچے کے زمین کے قریب ترین سے گزرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی دن PK-12024 نامی سیارچہ بھی زمین کے قریب سے گزرے گا جس کا حجم ایک فٹ بال گرائونڈ جتنا بتایا گیا ہے جبکہ اس کا سائز 110 فٹ کے قریب ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارچہ سفر کرتا ہوا زمین سے 40 لاکھ میل دور سے گزرے گا اور ان سیارچوں کے زمین کے قریب سے گزرنے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ NS-12024 کی Apollo Asteroid کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے جو زمین کے قریب اشیاء (NEOs) کے گروپ کا حصہ بتایا جاتا ہے اور ان کے مدار زمین کے رستے سے گزرتے ہیں اس لیے بعض اوقات زمین کے قریب سے گزرتے ہیں جو خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ناسا کا سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹ سٹڈیز (CNEOS) ایسے سیارچوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کیا جا سکے۔
اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کی عمارت کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئی ہیں، چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے عمارت میں جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں اسلام آباد میں ہونے والی بارشوں کے دوران جگہ جگہ سے ٹپکنا شروع ہوگئی ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر چھتوں سے لیکج کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چھتوں کے ٹپکنے کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عمارت کے اندر جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دی گئی ہیں۔ سی ڈی اے نے ہدایات ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر لیکیج روکنے کیلئے کیمیکل کا استعمال شروع کردیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے جوڑوں کو واٹر پروف لیکیج پروف کیمیکل سے فل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش کا ایک سلسلہ جاری ہے، شہر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔
بنگلہ دیش میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حامی سرکاری افسران، ججز و جرنیلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین پیش رفت میں گورنر مرکزی بینک و ڈھاکہ یونیورسٹی کے چانسلر سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں مرکزی بینک کے گورنر عبدلرؤف تالقدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کیبنا پر اس عہدے پر مزید برقرار نہیں رہ سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ استعفیٰ سیاسی ہلچل کے دوران مظاہرین کی جانب سے مرکزی بینک کے ہیڈکوارٹر پر چڑھائی کے چند بعد دیا ہے،اس چڑھائی کے دوران مظاہرین نے مرکزی بینک کے چار نائبین کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ گورنر مرکزی بینک کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج نے انہیں دیگر مستعفیٰ افسران کی طرح سیکیورٹی فراہم کی اور انہیں دفتر چھوڑنے میں مدد فراہم کی۔ دوسری جانب ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے ایس ایم مقصود کمال نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، ڈھاکہ یونیورسٹی حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک اور مظاہروں کے دوران مرکزی حیثیت رکھنے والی جگہ تھی۔ بنگلادیش میں طلبہ کی جانب سے ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد حامی سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز مستعفی ہوگئے، اس سے پہلے چیف جسٹس نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں شدید عوامی دباؤ کے باعث وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت میں پناہ لے لی ہے، وزیراعظم کے ملک چھوڑنے کے بعد فوج نے انتظامی کنٹرول سنبھال کر ایک عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے ساتھ ہی ملک میں حسینہ واجد کے قریب سمجھنے جانے والے اہم عہدوں پر فائز افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ارشد ندیم کی انعامی رقوم پر ٹیکس وصولی سے متعلق خبروں پرردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستانی ایتھلیٹ کو ملنے والی انعامی رقوم پر ٹیکس وصولی کی خبروں پر ایف بی آر کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والے ملکی و غیر ملکی انعامی رقومات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انعامی رقوم پر انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، انکم ٹیکس قوانین میں اولمپکس مقابلوں میں حاصل ہونےو الی رقوم پر ٹیکس کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے، ویسے بھی ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم کو پاکستان بھر سے تقریبا 20 کروڑ سے زائد کی انعامی رقم، اپارٹمنٹس اور گاڑیوں کے تحائف ملے ہںگ جبکہ ورلڈ ایتھلیٹس فڈرریشن نے ارشد ندیم کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کات ہے، خبریں تھیں کہ ایف بی آر نے ارشد ندیم کو ملنے والی اس انعامی رقم پر ٹکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق فائلر کو کل رقم کا 15 فصدٹ جبکہ نان فائلر کو 30 فصد ٹکسد ادا کرنا ہوگا، اگر ارشد ندیم فائلر ہںی تو انہں تقریبا 30 کروڑ روپے کا ٹکسآ دینا ہوگا تاہم اگر وہ نان فائلر ہوئے تو انہںئ تقریبا 6 کروڑ روپے ٹکسو ادا کرنا ہوگا۔
بنگلہ دیش میں سیاسی انقلاب کے دوران طلبہ تنظیموں نے صحافیوں کے خلاف بھی ایکشن شروع کردیا ہے اور 51 صحافیوں کے خلاف مطالبات پیش کردیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ تنظیم "اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹس موومنٹ" کے تحت تحریک چلانے والے طلبہ نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران عوام اور طلبہ کے خلاف اشتعال دلانے والے 51 صحافیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ طلبہ تنظیم کے عہدیداروں نے ان صحافیوں کی فہرست نیشنل پریس کلب کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان صحافیوں پر پریس کلب اور تمام میڈیا کے اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے ، شیمال دتا اور فریدہ یاسین سمیت دیگر غدار صحافیوں کے خلاف کارروائی کیجائے جنہوں نے عوام اور طلبہ کے خلاف کشیدگی پھیلانے کیلئے اشتعال دلانے کی کوشش کی۔ طلبہ تنظیم کی جانب سےجاری کردہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ 51 صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، مذکورہ افراد صحافت کا لبادہ اوڑھ کر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو ریاستی و قومی مفادات کے خلاف ہیں، ان صحافیوں کا پریس کلب سے اخراج کیا جائے اور صحافتی سرگرمیوں میں ان کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
امریکہ میں ایک پاکستانی اور 2 ایرانی شہریوں پر ایران کو ہتھیار پروگرام میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے پاکستانی شہری محمد پہلاوان اور دو ایرانی بھائیوں یونس میر کازئی اور شہاب میر کازئی کے خلاف ایران کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام میں مدد فراہم کرنےکی سازش تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ محمد پہلوان امریکہ میں زیر حراست ہے اور فرد جرم عائد ہونے کے بعدٹرائل کا منتظر ہے، محمد پہلوان کے علاوہ ا مریکی عدالت میں مجموعی طور پر چار ایسے افراد کو مقدمات کا سامنا ہے جن کے پاس پاکستانی شناختی دستاویزات ہیں اور ان پر حوثیوں کی حمایت میں ایران سے یمن میں ہتھیار لے جانے کا الزام عائد ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی پریس بریفنگ کے دوران سوال اٹھایا گیا تھا جس پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان پاکستانیوں تک قونصلر رسائی دی گئی تھی۔ یہ معاملہ امریکہ میں ایک سیاستدان اور دیگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ملزم ایران سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ پر فرد جرم عائد ہونے سے منسلک ہے،امریکی عدالتی دستاویزات کے مطابق ایرانی شہری یونس اورایرانی تنظیم پاسداران انقلاب کیلئے کام کرتے ہیں جبکہ محمد پہلوان شہاب کی ملکیت اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے جہاز کے کپتان کے طور پر کام کرتا ہے۔ محمد پہلوان کو ایک بینک میں شہاب کے نام پر ایرانی کرنسی میں کچھ رقم بھی منتقل کی گئی ،11 جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے یو ایس سینٹرل کمانڈ نیوی فورسز اور یو ایس کوسٹ گارڈکشتی میں سوار ہوئے، اس دوران نیوی کے 2 جوانوں نے اپنی جانیں بھی گنوادیں،امریکی بورڈنگ ٹیم نےمبینہ طور پر کشتی میں 14 میرینرز کا سامنا کیا جس میں پہلوان بھی شامل تھا، تلاشی کے دوران امریکی ٹیم نے مبینہ طور پر ایرانی ساختہ جدید روایتی ہتھیار برآمد کیے۔ محمد پہلوان پر جہاز کے کپتان کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے، اگر پہلوان ، شہاب اور یونس پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
ترکیہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام"آئرن ڈوم" کے مقابلے میں اپنا "اسٹیل ڈوم" بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اپنے لیے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے دھڑلے سے دیگر ممالک میں گھس کر کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے ترکیہ نے اپنا نیا جدید دفاعی نظام تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس، نیٹ ورک سینٹرک دفاعی نظام کا مقصد ترکیہ کی فضائی حدود کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے۔ "اسٹیل ڈوم" کے نام سے متعارف کروائے گئے اس نظام کو نافذ کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے، یہ ایک نظام نہیں بلکہ متعدد دفاعی سسٹمز کا ایک پورا نیٹ ورک ہے، اس میں ترکیہ کے دفاعی اداروں کی تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجیز کو اکھٹا کیا گیا ہے جو فیصلہ لینےوالے آلات کو الرٹ کرکے فضائی خطرات کے خلاف ایک جامع شیلڈ بناتا ہے۔ اس نظام کی چار لیئرز ہیں جن میں مختلف فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، پہلی لیئر میں 10 کلومیٹر تک مار کرنے والے، دوسری میں 5 سے 10 کلومیٹر تک مارکرنے والے، پھر 10 سے 15 کلومیٹر تک مار کرنےوالے اور آخر میں 15 سے 30 کلومیٹر تک مار کرنے والے سسٹمز شامل ہیں۔ ترکیہ کے اس نظام کے اعلان کرنے پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو حیران کن طور پر پریشانی پیدا ہوگئی ہے، کیونکہ ان دونوں ممالک کے درمیان ایئر ڈیفنس سسٹم کا ایک معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور ترکیہ نے اپنے نئے نظام میں روس کے اس ڈھائی بلین ڈالر کے میزائل سسٹم کو شامل نہیں کیا ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے صوبے بھر کے سکولز میں بچوں کو ہفتہ وار 2 چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہفتہ وار 2 چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق 15 اگست 2024ء سے چھٹیاں ختم ہونے پر سکول کھلنے پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کے دن بچوں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ اساتذہ پر کام کے بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد 15 اگست کو سکول کھلنے پر بچوں کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہو گی جبکہ پیر سے جمعۃ المبارک کے دنوں میں تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں سکولوں کے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلباء وطالبات کے لیے سوموار تا جمعرات 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک تعلیم دی جائے گی جبکہ جمعۃ المبارک کے دن صبح 8 بجے سے 12 بجے تک بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ سکولوں میں سوموار سے جمعرات تک سکول صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعۃ المبارک کے دن مارننگ شفٹ کی ٹائمنگ 8 بجے سے 12 بجے تک ہو گی۔ سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے اوقات کار سوموار سے جمعرات اڑھائی بجے سے ساڑھے 5 بجے جبکہ جمعۃ المبارک کے دن اڑھائی بجے سے 6 بجے تک ہوں گے۔

Back
Top