طرز زندگی

آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت قرار دیا گیا ہے : رپورٹ دنیا بھر میں مضر صحت ایئرکوالٹی کے حوالے سے رپورٹ میں آلودہ ترین شہروں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہرکراچی پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ مضرصحت ایئر کوالٹی کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگیانی میں منگل کی رات کو ایک تیندوا گاڑی کی زد میں آک ہلاک ہو گیا، تاہم حیران کن طور پر اس کی لاش کچھ ہی گھنٹوں بعد سڑک سے غائب ہو گئی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے رات کے اندھیرے میں شوٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو مبینہ طور پر منگل کی رات کی ہے جس میں ایک شخص بتایا ہے کہ یہ تیندوا ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اس کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وائلڈ لائف منیجمنٹ کی...
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال موسم گرما میں آنیوالا تباہ کن سیلاب ایک واضح یاد دہانی تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل قریب میں مزید تباہی کا باعث بنیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق موسم اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کی 2022 کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس چند ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چند دیگر ممالک تباہ کن سیلاب کا شکار ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے سبب شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے...
امیر ممالک کی آلودگی غریب ممالک کیلئے جان لیوا ثاب ہوئی، تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امیرممالک کی آلودگی غریب ممالک کے بیس لاکھ افراد کی زندگیاں نگل گئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے دل دہلادینے والے اعداد و شمار جاری کئےہیں جس میں تخمینہ لگایا کہ امیر ممالک کےلیے اشیائے صرف کی تیاری سے پیدا ہونے والی آلودگی سے 2010 کے دوران غریب ملکوں میں 20 لاکھ قبل از وقت اموات کا باعث بنیں۔ ٹوکیو کے سائنسدانوں نے تحقیق دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ ’’جی 20‘‘ پر کی، جس...