صحت

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے آنے والے سال میں کمزور طبقے پر صحت کے اخراجات کا ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔ انگریزی خبررساں ادارے ایکسپریس ٹریبون کی شائع کردہ رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کیے گئے صحت کارڈ منصوبے کے معطل ہونے کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ پروگرام کی بندش سے خبر پختونخوا میں بہت سے کم آمدنی والے خاندانوں کے اخراجات پر مزید بوجھ پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے سال میں کسی بھی گھرانے کیلئے بچوں کو اسکول داخل کروانے یا بیمار...
گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کی سہولت ختم ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث صحت کارڈ کی سہولت معطل کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت معطل ہونے کی وجہ سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے مزید مریضوں کے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منظور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 67ہزار مریض اب تک صحت...
طبی ماہرین نے پاکستانی شہریوں کی صحت کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 30 لاکھ سے زائد پاکستانی شہری ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کی بیماری سے متاثر ہیں۔ ہائی بلڈپریشر کی بیماری پر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اپنی صحت کی دیکھ بھال، صحت مند خوراک کا استعمال کرنے اور اس بیماری کی روک تھام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ عوامی آگاہی مہم چلانے کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ہے۔ معروف ملکی معاشی جمال پرویز کا ملک میں ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کی...
ڈریپ نے انجکشن کی تیاری میں استعمال ہونے والے مخصوص واٹر سے متعلق ایک الرٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق انجکشن کی تیاری میں استعمال ہونے والے محلول"سٹیرائل واٹر" کے ایک بیج(کھیپ) کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈریپ نے اس پوری کھیپ کیلئے پروڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے ایک رپورٹ میں سٹیرائل واٹر کےبیج بی77-6 کو غیر معیاری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ غیر معیاری واٹر کے استعمال سے مریض کو نقصان ہوسکتا ہے...
پچیس نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا تعین، نوٹیفیکیشن جاری، پیٹ کے کیڑوں کیلئے استعمال کیے جانے والے انجکشن کی قیمت کا بھی تعین کیا گیا ہے: ڈریپ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی طرف سے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقررکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ کی طرف سے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 25 نئی ادویات جن کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ان میں ان ہیلر، سیرپ، گولیاں...
ترجمان وزارت صحت نے پاکستان میں منکی پاکس نامی بیماری کے 2 کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، بعد میں اس مسافر کی برابر والی نشست پر بیٹھ کر سفر کرنے والے شخص میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں ۔ دوسرے شخص کا ٹیسٹ کروانے پر قومی ادارہ صحت نے اس مسافر میں بھی منکی پاکس کی تصدیق کردی ہے،...
ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان) نے ادویات بنانے والی نجی کمپنی ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق گمبیا میں پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے معاملے پر ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کر دیا۔ انتباہی مراسلہ شہریوں،ڈاکٹرز، فارمیسی، اسپتالوں کوجاری کیا گیا ہے کیونکہ ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ سے زائد تھی۔ ڈریپ نے کہا ہے...
پیراسیٹامول گولی اور سیرپ کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار۔۔سمری منظور ہونے کے بعد پیراسیٹامول گولی کی قیمت 1 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 2 روپے 67 پیسے ہو جائے گی : ذرائع پاکستان میں جاری معاشی بحران کے باعث ہر روز بڑھتی مہنگائی کے باعث پریشان شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے سر درد یا بخار کے لیے استعمال کی جانے والی گولی پیراسیٹامول اور سیرپ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے جسے منظور کروانے کے لیے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کر دیا...
کیماڑی کے جاں بحق 13افراد کے نمونوں میں خسرہ کی تصدیق۔۔ ملنے والے 4 نمونوں میں خسرہ کی تصدیق جبکہ ایک شخص کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے: این آئی ایچ حکام سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع کیماری کے علی محمد گوٹھ میں پراسرار طور پر 10سے 25جنوری کے درمیان زہریلے دھوئیں سے 19اموات ہوئی تھیں جس کی رپورٹ وزارت صحت نے جاری کر دی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کیماری کے جاں بحق افراد میں سے 13کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوائے تھے جن کی رپورٹ آگئی ہے۔ نیشنل...
ادویات کی قلت نے مریضوں کی مشکلات بڑھادیں، کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ فضل الرحمان کی زندگی بھی خطرے میں آگئی، فضلی پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا شہری چند سال پہلے تشخیص کے بعد اُن کی سرجری ہوئی اور ایک سال تک دوائی کھانے کے بعد ڈاکٹر نے پانچ سال تک ہارمونز کے انجیکشن لگوانے کی تجویز دی تاکہ سرطان کو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوریا سے درآمد ہونے والا یہ انجیکشن پہلے 22000 روپے میں دستیاب تھا لیکن پھر اُن کو یہ انجیکشن درآمد کرنے...
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،پاکستان میں نئے ’’سب ویرئنٹ‘‘ کا ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہو ا انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی شرح دنیا میں سب سے ذیادہ ہے،یہ معیار آئندہ بھی قائم رکھیں گے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ عوام کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سے متعلق کسی پراپیگنڈے اور افواہوں پر...
این سی او سی حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاون ختم کرنے اور سفر کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان میں نئے ویرئنٹ کے پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این سی اوسی حکام کے مطابق پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے باعث شہریوں کو خطرہ کم ہے،پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے۔95فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ چین میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں،چینی حکام کے...
بیجنگ میں گزشتہ روز 621 کرونا وائرس کے کیسز جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک سے 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 6 ماہ کے بعد پہلی بار کورونا وائرس میں مبتلا 87 سالہ بزرگ شخص جاں بحق ہو گیا جو مئی 2022ء کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت تھی جبکہ کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے آج (21 نومبر) کو بھی کرونا وائرس کے شکار 2 شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق بیجنگ میں گزشتہ روز 621 کرونا وائرس کے...
اقوام متحدہ فنڈز برائے اطفال نے خطرے کی گھنٹی بجادی، یونیفیس کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا جارج لاریا ایڈجی نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری نے فوری طورپر مدد نہیں کی تو آئندہ آنے والے ہفتوں میں سیکڑوں بچوں جان سے جا سکتے ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے علاقائی سربراہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں اور بچیوں کے زندگی کے تحفظ کیلیے ہماری مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی...
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، کورونا سے آج ایک مریض انتقال کرگیا، نوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ وئی، ملک میں پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے والدین سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو 19ستمبر سے شروع ہونے والی کورونا سے بچاؤ مہم میں کورونا کی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی...
ریٹیلرز کے لیے وفاقی حکومت نے پیراسیٹامول، سسپنشن اور سیرپ کی قیمت بڑھانے کے بجائے مجموعی منافع میں کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیاں ریٹیلرز کو سر درد اور بخار کے لیے استعمال کی جانے والی دوا پیراسیٹامول پر صرف 15فیصد تک مارجن ادا کریں گی۔ ریٹیلرز کے لیے وفاقی حکومت نے پیراسیٹامول، سسپنشن اور سیرپ کی قیمت بڑھانے کے بجائے مجموعی منافع میں کمی کردی ہے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیاں مجموعی منافع میں 15 فیصد رعایت...
ملک میں کورونا میں تیزی،مزید دو اموات،94مریضوں کی حالت تشویش ناک ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیاہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 مریض جاں بحق اور 406 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 14 ہزار437 ٹیسٹ میں سے 406 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں مجموعی طور پرمثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 رہی،سب سے زیادہ سندھ میں 7 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد 3 اعشاریہ 45،پنجاب 1 اعشاریہ 29...
محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی، تاہم آج کراچی میں یہ شرح 21.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 650 کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 138مثبت آئے۔کرونا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدايت کی ہے۔ محکمہ صحت نے 12 سے 18 سال کے نوجوانوں کے اندراج کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور کہا کہ تفصیلات اگست...
پاکستان کی 85 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔ منگل کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 85 فیصد اہل پاکستانی آبادی کووڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین ہوچکی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،شہری ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہنیں ، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ پاکستان میں اب تک 26کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگ چکی ہیں جبکہ 12 کروڑ سے زائد نے دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں۔13 کروڑ افراد ایسے ہیں جو پہلی خوراک...
افریقی ممالک میں پائی جانے والی نایاب بیماری"منکی پاکس"بندروں اور چوہوں سے انسانوں میں پھیلنے والی ایک بیماری ہے جس نے دنیا کے 11 ملکوں میں لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق 1958 میں سامنے آنے والی اس بیماری کاسب سے پہلا کیس1970 میں افریقی ملک کانگو میں سامنے آیا جہاں ایک نو سالہ بچہ اس کا شکار ہوا تھا، اس وائرس کا شکار ہونےوا لے مریض کو بخار، تھکن،جسم درد ، سردی لگنا شروع ہوجاتی ہے اور تھوڑے دن بعد اس کے جسم کے مختلف حصوں میں...