سائنوفارم،سائنوویک برطانیہ میں قابل قبول ہوگی،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، برطانیہ نے چین کی تیار کردہ ویکیسن لگوانے والوں کو اپنے ملک آنے کی اجازت دیے دی،برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کوخوشخبری سےآگاہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے لکھا کہ بائیس نومبر کے بعد سے سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی،جبکہ فائزر،ایسٹرازینیکا،موڈرنا کو بھی تسلیم شدہ ویکسین کی فہرست...