ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زائد،7اموات،1572کیسز
ملک بھر میں ایک بارپھر کورونا قہر ڈھانے لگا،مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، گزشتہ ایک روز میں مثبت کیسز کی شرح 3.16فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی،این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 7افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں 02، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض جان سے گیا،کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ...