پاکستان انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے دورانیے کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
روزنامہ جنگکی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں پاکستان انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا، جو میانمار (برما)کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ خیال رہے کہ میانمار میں اس وقت فوجی حکومت ہے اور وہاں سیاسی رہنماؤں اورمیڈیا پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن 2024 میں 1,861 گھنٹے پر محیط رہا، جو میانمار سے کچھ ہی کم تھا۔ یہ طویل بندش نے ڈیجیٹل معیشت اور عوامی رابطوں پر گہرا اثر ڈالا ہے...