9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی بخشش نہیں ہو سکتی،واوڈا

12faisiavvadakjs.png

سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت ومنفی پہلو نمایاں ہیں، منفی ذہنیت کے افراد یا تو بڑی باپ کی بگڑی اولادیں ہیں یا پھر گھر داماد ہیں۔ ایسے افراد کے پاس شاید نوکریاں نہیں ہیں اسی لیے وہ ایسے کاموں میں ملوث ہیں، کوئی شخص کسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو ضروری نہیں کہ ہر کسی کو اس کا جواب دیا جائے۔ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب کیا جائے تو سب سے پہلے وزیراعظم کو اپنے بھائی سے شروعات کرنی چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ احتساب کا وہ دن جلد آنے والا ہے جب سیاہ وسفید نہیں دیکھا جائیگا، انصاف کا نظام ٹھیک ہونے تک ملک میں کچھ بہتر نہیں ہو سکتا۔ ملکی سالمیت کو دھرنوں سے اگر نقصان پہنچتا ہے تو اس پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے، قانونی طور پر کریں چاہے پیار محبت سے کریں۔


انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکومت کی طرف سے سستی روٹی دینے پر سٹے دیدیاہے جبکہ مہنگی پر سٹے نہیں ہوتا، ہم قانون بناتے ہیں تو عمل بھی ہمیں کروانا پڑے گا، ضرورت ہے کہ عدالتی نظام ٹھیک کیا جائے۔ عارف حبیب نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی تاہم وہ ہمیشہ اچھا مشورہ دیتے ہیں، کابینہ میں ڈیڑھ دو سال میں تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018ء میں رجیم چینج کے بعد 2 ججز نے فون کر کے کیسز واپس لینے کی یقین دہانی کروائی، 2014ء کے دھرنے کا مقصد موجودہ آرمی چیف کا راستہ روک کر پسندیدہ آرمی چیف کو لانا تھا۔ عمران خان صرف ایک ایجنڈے پر کام کر رہے تھے کہ آرمی چیف کو چیف بننے سے روکا جائے۔

فیصل واوڈا نے کہا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی بخشش نہیں ہو سکتی، 9 مئی کو املاک جلانے پر قانون بدلنا پڑا تو بدلیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ان کی پارٹی کے لوگوں نے مروا ہے، وہ کچھ لوگوں کے بہکاوے میں تھے۔ خان صاحب سے بندوق کا ٹرگر چلوایا گیا، میں نے انہیں کہا کہ آپ پر گولیاں چلیں گی جس کا احساس انہیں بعد میں ہوا۔

فیصل واوڈا نے کہا گنڈاپور کو میڈیا بہت اہمیت دے رہا ہے، ان کا بیان سنیں تو ان کا دماغ، دل اور زبان ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کے تمام رہنما دائیں، بائیں سب سے رابطے میں ہیں اور یہ سب چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں۔ عمران خان کی مقبولیت سے ہر کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہیں، خدا نہ کرے وہ دن آئے کہ مجھے سب کچھ سامنے لانا پڑے، دماغ پھر گیا تو سب کو بے نقاب کر دونگا۔

انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے بارے کہا ان میں اگر اب بھی دم خم ہے تو اسلام آباد آئیں، ریاست سے ٹکر نہیں لی جا سکتی، میں نے کہا تھا کہ وقت بتائے گا، عرش سے فرش اور فرش سے عرش پر کون آئیگا؟ عمران خان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے والوں کو اس سے بہتر موقع نہیں ملناتھا، وہ چاہتے ہیں عمران خان اندر ہی رہیں، محسن نقوی بارے کہا وہ قابل آدمی ہیں، کرسی آپ کو اختیار دیتی ہے، انسان کچھ نہیں ہوتا!

انہوں نے کہا فواد چوہدری اور میں نے بطور وفاقی وزیر کابینہ میں رانا ثناء اللہ کے کیس پر مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت ہی گھٹیا اور بوگس کیس ہے اور اس معاملے پر عمران خان پریشان بھی تھے اور ہماری باتوں سے متفق بھی تھے۔ رانا ثناء اللہ جیل سے باہر آئے تو میرا شکریہ بھی ادا کیا کہ ہم صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں، انہیں جیل میں کسی نے یہ باتیں بتائی تھیں۔

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ سےکوئی ڈیل ہو گی نہ انھیں ڈھیل ملےگی,9مئی کےواقعات میں جوبھی ملوث ہوااسکااحتساب ہو گا.پی ٹی آئی چاہتی ہےکہ عمران خان جیل میں رہیں اورانکی مقبولیت کےمزےیہ لوٹتی رہے۔ پی ٹی آئی والوں کوواٹس ایپ آتا تھاکہ کس کو کیا گالی دینی ہے,انکےرہنما یہ سارےواٹس ایپ میسیج بھی جمع کرا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1783927874799476910
فیصل واوڈا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے بڑے بھائی ہیں، ان سے بہت سی ملاقاتیں ہوئی، تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ کسی پارٹی کا نہیں، آزاد سینیٹر ہوں اور اپنے حق میں دستبردار ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آرمی چیف کے بیان پر کہا وہ عوام اور پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ عوام کو جہاں ضرورت پڑے فوج موجود ہوتی ہے، ان کی قربانیوں کا مذاق اڑانا قابل برداشت نہیں ہے۔
 
Last edited by a moderator:

BeggersForSale

MPA (400+ posts)
InshaAllah all the criminals of 9th May that orchestrated 9th May and then use it to do zulm on the people of Pakistan will be hanged publically.