نئی دہلی: بھارت کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس مسلسل تیسری بار دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہلی انتخابات میں کانگریس نے 2020 کے مقابلے میں تھوڑی بہتری دکھائی ہے، اور اس کا ووٹ شیئر تقریباً 2 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ تاہم، اس کے باوجود پارٹی اس انتخابات میں بھی ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
گزشتہ انتخابات میں کانگریس کو 4.26 فیصد ووٹ ملے تھے، جب کہ اس بار اس کا ووٹ شیئر 6.35 فیصد رہا۔ میڈیا کے مطابق، کانگریس نہ صرف دہلی میں انتخابی...