بھارتی حکومت نے2 لاکھ سے زائد صارفین کے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹس بند کرا دیے

12x accounts block in india.png


ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے 2 لاکھ بھارتی شہریوں کے اکائونٹ بند کروا دیئے ہیں۔

معروف خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کی کارروائی 26 فروری سے 26 مارچ 204ء کے درمیان مکمل کی گئی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 5 ہزار 158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر نازیبا مواد پھیلانے اور دہشت گردی سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت اپنے سیاسی مخالفین کے 2 لاکھ سے زیادہ اکائونٹ بند کروائے۔ ایکس (ٹوئٹر) انتظامیہ نے 2 لاکھ سے زیادہ اکائونٹس بند کرنے کی کارروائی 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی شہریوں کے بند کیے گئے اکائونٹس سےنازیبا مواد کے ساتھ ساتھ بچوں کے جنسی استحصال کو فروغ دینے والے جرائم پر مبنی مواد اپ لوڈ کیا جا رہا تھا۔ ایکس (ٹوئٹر) انتظامیہ کی طرف سے یہ کارروائی مختلف الزامات کے تحت موصول ہوئی 5زار 158 شکایات کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی۔

ایکس (ٹوئٹر) کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر ایک طویل عرصے سے بچوں کے جنسی استحصال اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مواد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بھارتی صارفین کی طرف سے شکایات ازالے کیلئے ایسے اکائونٹس کو بند کیا گیا ہے جن کے خلاف مواد چوری، حساس بالغ مواد، نفرت انگیز طرز عمل اور ہراساں کرنیکی شکایات تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں ایکس (ٹوئٹر) نے 26 جنوری سے 25 فروری کے درمیان بھارت میں بچوں کے جنسی استحصال کو فروغ دینے اور عریانیت کو فروغ دینے والے ریکارڈ 6 لاکھ 82ہزار 420 اکائونٹ بند کیے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس کے علاوہ ملک کے اندر دہشت گردی کوفروغ دینے والے 1ہزار 548 اکائونٹس کو بند کیا تھا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/12x accounts block in india.png