مسعود محمود جیسے کرداروں کی وجہ سے پاکستانی سیاست ہی بدل گئی تھی، ضیاء الحق کو اقتدار کو طول دینے، ذات برادری کے نام پر سیاست ،پیپلزپارٹی کا بھٹو کے نام پر سیاست کرنا مسعود محمود کی ایک جھوٹی گواہی کی مرہون منت ہے۔
بھٹو کو پھانسی دلوانے میں مسعود محمود کا اہم کردار تھا، مسعود محمود اس وقت کے وفاقی ادارے فیڈرل سیکیورٹی فورس یا ایف ایس ایف نامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسعود محمود تھے جو ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے۔
مسعود محمود ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے...