کہانی ایک کتاب کی جو پبلش ہونے سے پہلے لانچ ہوگئی

javi1h1i1h1.jpg

ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی نے ہی حاجرہ خان کی کتاب کا پوسٹمارٹم کردیا کسی اور کو ضرورت ہی نہیں پڑی پوسٹمارٹم کی۔

حاجرہ خان کی کتاب جو 2014 میں لکھی گئی تھی اسے نئے سرورق اور چند صفحات کے اضافے سے دوبارہ لانچ کیا گیا۔ اس کی لانچنگ تقریب ایک ہفتہ قبل سرینہ ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں ن لیگ کے حامی صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اب یہ انکشاف ہورہا ہے کہ یہ کتاب لکھی تو گئی تھی لیکن پبلش نہیں ہوئی کیونکہ پاکستان اور برطانیہ میں کسی پبلشر نے یہ کتاب چھاپنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ قانونی مسائل ہیں کہ اگر یہ کتاب شائع ہوئی تو کتاب کے بپلشرز کو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1730108190656749938
عمرچیمہ نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ یہ کتاب برطانیہ کی بجائے پاکستان میں لانچ ہورہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ حاجرہ خان نے جو الزامات لگائے ہیں اسے ثابت کرنا بہت مشکل ہوگا، اگر یہ کتاب چھپ گئی اور عمران خان نے قانونی کاروائی کردی تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

اب بقول جاوید چوہدری یہ انکشاف ہورہا ہے کہ حاجرہ خان نے جو کتاب لکھی ہے وہ پاکستان میں بھی شائع نہیں ہوئی بلکہ یہ کتاب عام سے پرنٹر سے نکالے گئے صفحات ہیں جس کی ایک رنگین سرورق کیساتھ بائنڈنگ کی گئی ہے۔

ظاہر ہے کہ جو 100سے 150 کتابیں کسی صحافی کو دینے کیلئے چھپوائی گئی ہونگی وہ بھی فوٹو کاپی کے صفحات ہونگے جو پرنٹ آوٹس کے ذریعے فوٹوکاپی کئے گئے ہونگے۔

جاوید چوہدری نے حاجرہ خان کے سامنے یہ بھی کہا کہ اس کی بائنڈنگ بہت کمزور ہے اور اسکے صفحات نکل بھی سکتے ہیں جبکہ کتاب پر پبلشر کا نام تک نہیں۔

جاوید چوہدری نے سوال کیا کہ کتاب کی لانچنگ اور پبلسٹی پر کتنے پیسے لگے تو حاجرہ خان نے کہا کہ ڈھائی تین ہزار لگے ہیں۔۔ کونسا فائیوسٹار ہوٹل ہے جو ڈھائی 3 ہزار میں ایک کتاب کی پبلسٹی کیلئے ہال بھی دے دیتا ہے، ہائی ٹی بھی فراہم کرتا ہے، ویٹرز کی سروسز بھی دیتا ہے؟ڈھائی تین ہزار میں تو اب فائیوسٹار ہوٹل میں ایک دن کیلئے کمرہ نہیں ملتا۔

جاوید چوہدری نے اسے اگنور ہی کردیا اور کہا کہ جتنے پیسے آپ نے کتاب کی لانچنگ پر لگائے ہیں اس سے آدھے پیسوں میں کتاب چھپواسکتی تھی ، سب سے زیادہ انویسٹمنٹ آپکو اپنی پروڈکٹ پہ کرنی چاہئے تھی لیکن حاجرہ خان کے پاس اسکا کوئی جواب نہیں تھا ۔

جاوید چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ اس کتاب میں ٹائپنگ کی غلطیاں ہیں، جگہ جگہ الفاظ غلط ہیں۔

جاوید چوہدری کے مطابق یہ دنیا کی پہلی کتاب ہے جو چھپی نہیں ہے لیکن لانچنگ پہلے ہوگئی ہے۔حاجرہ خان نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ اسے کوئی اچھاپبلشر نہیں ملا
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

گیراج کی تو وڈیو بھی نہیں رلیز ہوئی مگر اس کی شہرت پوری دنیا میں ہے

اور کارنامے کا ثبوت شادی کے پانچ ماہ بعد اولاد

Cracking Up Lol GIF by HULU