اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

siah1i11h1.jpg

وزیر اعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے جو اس وقت وزیرخارجہ بھی ہیں اور کئی کمیٹیوں کی سربراہی انکے پاس ہے۔

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں اور اسحاق ڈار پر طنز کیا جارہا ہے،کسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک نمائشی عہدہ ہے، کسی نےکہا کہ دراصل یہ نوازشریف کی انا کی تسکین کیلئے اسحاق ڈار کو دیا گیا ہے،

شامی نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک تصویر شئیر کی جس میں بچے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں جن کےہاتھوں میں جبکہ ایک سب سے چھوٹے بچے کے ہاتھ میں ریموٹ کنٹرول ہے لیکن اسکی تار کہیں نہیں لگی ہوئی اور بچہ سمجھ رہا ہے کہ وہ گیم کھیل رہا ہے۔

شامی نے اس بچے کو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار جبکہ باقی بچوں کو شہبازشریف اور محسن نقوی قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1784563066304176212
تیمورجھگڑا نے ردعمل دیا کہ اگر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانا ہے تو میری تجویز ہے کہ نواز شریف کو شہنشاہ، شہباز شریف کو بادشاہ، مریم کو ملکہ بھی بنا دیں اور پاکستان کا نام شريفستان بنا دیں!
https://twitter.com/x/status/1784779643368972293
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو دیے گئے ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ یہ عہدہ صرف انہیں خوش کرنے کیلئے دیا ہے۔ اگر اس سے کسی کو خوشی ملتی ہے تو مل جاۓ۔ باقی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
https://twitter.com/x/status/1784651432815136931
حسین احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سوچا ہوگا انکے بیرون ملک ہونے سے کہیں پیچھے محسن نقوی ہی نہ سنبھال لے سب کچھ ، اس لیے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا
https://twitter.com/x/status/1784554682343366694
صدیق جان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے پچھلے ایک ہفتے کی ان ڈائریکٹ بلیک میلنگ کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی ہے ، نواز شریف نے سرنڈر کرنے پر مجبور کردیا ہے ، جو اسحاق ڈار کا نام نہیں سننا چاہتے تھے انہوں نے ہی ڈپٹی وزیراعظم کا نوٹیفکیشن کروایا نواز شریف نے اس بار بھی بلیک میلنگ کی تو اپنی ذات اور اپنے خاندان کے لیے کی ،نہ کہ کسی عوامی ایشو پر یا ملکی مفاد کے لئے ۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1784568930570305652
آزاد منش کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ نہیں بننے دیا گیا تو ڈپٹی وزیراعظم لگوا دیا گیا، تاثر عوام کو دیا جا رہا ہے کہ ہم اختیار رکھتے ہیں یا ہم جواب رکھتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1784559286112125278
طارق متین کا کہناتھا کہ ن لیگ پولی پولی انقلابی ڈھولکی بجانا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی خبروں سے پریشان کر دیا ہے ۔ ڈار ڈپٹی اسی سلسلے کی کڑی ہے
https://twitter.com/x/status/1784558437981946260
احمد وڑائچ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کل ایکسٹیشن نہ ہونے کا بیان دیا، آج اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم، نیا بیانیہ بنانے کیلئے جھیل میں وٹے پھینکے گئے ہیں، دیکھنا ہو گا اب اسٹیبلشمنٹ ان ’’وٹوں‘‘ پر کیا ردِعمل دے گی۔ تحریک انصاف کو مشورہ ہے وفاق اور پنجاب میں مینڈیٹ کی واپسی والے بیانیے پر قائم رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1784553439285919861
عابد ملک نے کہا کہ ایک تو اتوار یعنی چھٹی کا دن اور اوپر سے وزیراعظم شہباز شریف ملک سے باہر، تو ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کا نوٹی فیکیشن فوری جاری کرنا پڑا، کیا ایک آدھ دن انتظار نہیں کیا جا سکتا تھا؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1784640649515655559
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Bhai sara hukumat mein anay ka game hi yehi hai ke qoumi khazanay mein apna haath ho jo apni pockets bharay. Khazanay ke beghair hukumat ka achar daalna hai in haramiyon ne