پنجاب کی 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کا ٹیکس نادہندہ اور ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف

11punajsjvechilejkej.png

پنجاب میں 75 فصد سرکاری گاڑیوں کے ٹیکس ناہندہ اور ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹوکن ٹیکس ادا نا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سب سے زیادہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیاں خود سرکار کی اپنی ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب حکومت کے مختلف محکموں میں 25 ہزار گاڑیاں ایسی ہیں جن کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہورہے، ان گاڑیوں میں سے 17ہزار 273 گاڑیاں محکمہ ایکسائز کی ڈیفالٹر لسٹ میں بھی شامل ہیں، ایکسائز کی جانب سےان تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو بار بار خط لکھ کر گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا رنے کی درخواست بھی کی ہے تاہم ان گاڑیوں کے ٹوکن تاحال ادا نہیں ہوئے ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عدیل امجد نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیفالٹر لسٹ میں شامل زیادہ تر سرکاری گاڑیاں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ملکیت ہیں، ہیلتھ سیکٹر میں بھی زیادہ تر وہ گاڑیاں ڈیفالٹر ہیں جو ایمبولینس کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں، کیونکہ قانون ایمبولینس کو ٹوکن ٹیکس سے استثنیٰ دیتا ہے تاہم یہ استثنیٰ ہر سال محخمہ ایکسائز سے لینا پڑتا ہے۔