پشاور: ایم پی اے کا چالان کرنے والے2 ٹریفک اہلکار معطل

4ptiksjjdmpakskjdhd.png

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایم پی اے شیر علی آفریدی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔


چیف ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق ایم پی اے شیر علی آفریدی نے ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی اور بدسلوکی کی شکایت کی ہے جس پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے شیر علی آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے ایک سڑک پر میری گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں موجود میرے بھائی نے اہلکاروں کو بتایا کہ گاڑی میں رکن صوبائی اسمبلی موجود ہیں۔

شیر علی آفریدی نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں نے بات شروع ہوتے ہی بدسلوکی کی اور نامناسب الفاظ کہے اور الٹا ہم پر ہی جرمانہ کردیا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس ملک میں جس میں تھوڑا سا وڑ جاتا ہے وہ خود کو خدا سمجھتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی ہر مخلوق اس کو سجدہ کرے ہم شیرعلی افریدی کی خدائی پر اس کی پیدائش پر اسکے غرور و تکبر پر اس کی حرکتوں پر لعنت بھیجتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ اپنی اس گندی بد معاشی پر قوم سے معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ پولیس والوں کو بحال کروائے گا مگر فرعون سے اچھائی کی امید نہیں ہے
 

Back
Top