سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

12sauudaarest.png

سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے لڑکی کو ہراساں وپریشان کرنے کے الزام میں بھارت کے ایک شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ پولیس سعودی عرب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی شہری مذکورہ لڑکی کو عرصہ دراز سے ہراساں کر رہا تھا اور سمجھانے کے باوجود باز نہ آنے پر لڑکی نے شکایت درج کروائی۔ لڑکی کی طرف سے عائد الزام درست ثابت ہونے پر اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیش کے بعد لڑکی کی طرف سے بھارتی شہری پر عائد کیا گیا الزام درست ثابت ہونے پر پولیس نے آج اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں پر اس کا جرم ثابت کرنے کیلئے شواہد پیش کیے گئے۔ پولیس نے ہراساں کرنے کی شکایت کرنے والی خاتون کے نام کو خفیہ رکھا ہے جبکہ ملزم کی شناخت بھی ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

سعودی عرب میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے کے جرم پر انسداد ہراسانی قانون کے تحت مجرم پر 1 لاکھ ریال جرمانے کے ساتھ ساتھ اسے 2 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ عدالت میں کیس چلنے کے بعد بھارتی شہری کو لڑکی کو ہراساں کرنے پر صرف قید یا قید کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے معاشروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کو غیرمہذب عمل سمجھا جاتا ہے جس کیلئے مختلف ممالک نے جرمانوں کے ساتھ ساتھ سزائوں کے قوانین بنا رکھے ہیں۔ سعودی عرب میں ایسے کسی واقعے کی صورت میں توقع کی جاتی ہے کہ مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے گی جس کیلئے حکومت نے چند دن پہلے ہی ایک نئی سزا بھی متعارف کروائی ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے چند دن پہلے خواتین سے چھیڑخانی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے اوباشوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے ان کے نام مقامی میڈیا پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ولی عبدالحمید نامی مصرت تارک وطن کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کا نام بھی میڈیا پر نشر کیا گیا تھا۔
 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)

I don’t think so —— Saudis don’t have Balls to do so —— BHARAT knows how to deal with these Munafaq ——Soon you will see him flying back to Bharat with protocol​

Can't say anything. Few months back an Indian doctor was fired and deported from Bahrain after he was supporting IDF strikes on Facebook. Also, this employee from LuLu in Oman was also terminated after making nasty remarks about some crisis in Kerala back home (Currently BJP struggles in Kerala and other South Indian states with getting support).

On top of that not to forget a number of Indians in Canada and States who got into trouble after posting hateful comments on social media.

Even if the Indian expat is sent back, then he'll be banned from the kingdom(and perhaps all of GCC) and won't be able to leave India afterwards. I was told that No matter what, in India they do a thorough background check before issuing anyone a passport
 

ranaji

President (40k+ posts)

Saudis nay iss Bharti ka naam Kion zahar nahi kar rehay ? ——- 🤔

ہوسکتا ہے یہ بھاتی ہندو ہو اور انڈیا اسرائل اور سعودی عرب کا گٹھ جوڑ جو فلسطینیوں کے قتل عام میں اکٹھے ہیں فلسطینیوں کے قتل میں یہ تینوں مل کر وار کرائم کرنے کے مجرم ہیں اس فلسطین دشمنی کی سازش کی وجہ سے نام چھپایا گیا ہوگا