علی محمد خان کے شیرافضل مروت کیلئے اظہاریکجہتی ٹویٹ پر کور کمیٹی کا احتجاج

ali1m1m1h1i3h1.jpg


رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کی جانب سے شیر افضل مروت سے اظہار یکجہتی میں کی جانے والی ٹویٹ پر کور کمیٹی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

زبیر علی خان کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کی ہدایات پر پارٹی چلانے پر زور دیا ہے اور کہا کہ جب عمران خان واضح ہدایات دے چکے ہیں تو پھر کیوں فرد واحد کے ساتھ عوامی سطح پر اظہار یکجہتی کی جارہی ہے اور پارٹی کے اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے؟

صحافی زبیر علی خان کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی خدمات پارٹی کے لیے ضرور ہیں لیکن عمران خان کی ہدایات کے بعد ان کو شوکاز نوٹس جاری ہوا اس لیے ان سے ہمدردی کرنے کے بجائے پارٹی ڈسپلن کو فالو کرنے کی تلقین کی جائے.
https://twitter.com/x/status/1790348125019820147
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں ٹوئٹ میں شیرافضل کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا,علی محمد خان نے ٹویٹ کیا کہ بڑے بھائی شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ پارٹی عہدہ داران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو غلطی کو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے،شیرافضل دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے ، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا,بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، لیکن انہیں پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی سے نکالا ، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ سے ملاقات کی وجہ سے نکالا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا جی بالکل وہ 5 منٹ مجھ سے یہاں آکر ملے، سلام دعا ہوئی، انہیں نکال دیا، اتنی تو آمریت ہے ان کی جماعت میں.

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ لگتا تو یہی ہے اسمبلی ایسے ہی چلے گی،سپیکر قومی اسمبلی متوازن طریقے سے ہاؤس نہیں چلا رہے ، خطاب میں نامناسب الفاظ کے استعمال کے سوال پر وزیر دفاع نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سے نامناسب الفاظ استعمال ہورہے ہیں کیا اس پر کبھی احتجاج کیا؟۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Sher Afzal Marawat okay but not to loose him he is an asset and crowd pullor
Lun crowd puller, crowd puller is Khan, kaho is marwat ko ke nawaz sharif ke liye ek jalsa karo, phir dekthe hai kitna crowd puller hai yeh.

Bhai is waqt jo bhi Khan ke saat hai, woh crowd puller hai, aaj dekh liye, khali Khan ke ek tasweer ne poora Pakistan pull ker liya, yeh fouji tatto marwat kya baich tha hai.
 

Enlightened10

Minister (2k+ posts)
میں اس سے زیادہ کچھ نہیں لکھتا ہو لیکن اتنا ضرور لکھتا ہوں کہ یہ شیر افضل مروت کمپنی کا لانچ کردہ بندہ ہیں کہ اگر اللہ نہ کرے اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا توپارٹی میں شیر افضل کی ہولڈ زیادہ ہوگا تو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گا اور پارٹی شیر افضل کے خق میں چلی جائے گی پیچھلے دنوں اپ لوگوں کو یاد نہیں ہیں کہ یہ بندہ اپنا الگ گروپ بنا رہا تھا تو خان نے بہت ڈانٹا ہیں کہ تم پارٹی میں تھوڑنے میں لگیں ہوے ہوں
جہاں پی ٹی آئی کی لیڈرز شپ کو نہیں چھوڑا جارہا تھا ۔ وہاں شیرافضل مروت کو میدان صاف کرکے دیا جارہا تھا
کوئٹہ کے ایئرپورٹ مین شعیب شاہین کو گرفتار کیا جاتا ہے اس کی کوئئہ میں شیرافضل مروت ان ہی دنوں میں جلسہ کرتا ہے .

ڈیزل نے مروت کو پی ٹی آئی میں دھکیل دیا۔
اس کا بھائی ہے یا کم از کم 1000% خان مخالف تھا اس کا ماضی کا سوشل میڈیا خان کی گالیوں سے بھرا ہوا ہے اور اب مروت اس کے اور اس کے بھائی کے لیے پارٹی عہدے کے لیے مر رہا ہے۔
پھر سعودیوں کے رجیم چینج میں ملوث ہونے کا بیان دیکھ کر یقین ہوگیا کہ یہ پکا ایجنٹ ہے۔ کیونکہ اسکی زاتی رائے کی اتنی ہی اہمیت ہے تو غریدہ فاروقی کے در پر اگلنے کی کیا ضرورت تھی اور وہ بھی اسوقت جبکہ سعودی وفد آیا ہوا تھا۔
افضل مروت نے عمران خان کے حوالے سے جھوٹ بولا اور اپنی ٹویٹس میں کہا کہ عاصم منیر کے خلاف امریکہ میں کوئی بھی احتجاج نا کرو۔ اس نے عمران خان کے دشمن شاہد آفریدی کی حمایت اس وقت کی جب آفریدی عمران خان کے خلاف بکواس کر رہا تھا ۔ مروت ان ٹاؤٹس کے شوز میں کیوں گیا جن کی کور کمیٹی نے پی ٹی آئی والوں کو جانے سے منع کیا تھا؟
۔ مروت ان ٹاؤٹس کے شوز میں کیوں گیا جن کی کور کمیٹی نے پی ٹی آئی والوں کو جانے سے منع کیا تھا؟
شیر افضل فوج کا پٹھو تھا۔ جے یو آئی سے آیا تھا۔ الیکشن اس نے پہلے جے یو آئی سے لڑے اور ہارے تھے۔ کبھی بھی کوئی کارنامہ نہیں دکھایا۔
اسے پی ٹی آئی میں فوج نے بھیجا اور پھر اسے عمران نے استعمال کیا۔ فوج کا تحفہ جو تھا۔ سارے ورکرز ساری لیڈرشب قید اور ایک اکیلا شیر افضل آزاد۔ کیوں بھائی ایسے کیا سرخاب کے پر لگے تھے کہ فوج اس سے ڈر گئی؟ کوئی کنوینشن تو کیا گھر پر پانچ بندوں کی میٹنگ نہیں کر سکتا تھا۔ اور شیر افضل کو اجازت تھی کہ روز تین تین جلسے کرو کنوینشن کر جب کرو جہاں کرو جدھر کرو۔ تمہیں فوج کی کھلی اجازت ہے۔ خان نے مہارت سے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا۔ لڑائی میں آپ دشمن کی طاقت اسی کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ فوج کا خیال تھا اس طرح وہ سیاسی پریشر کوکر کا دباؤ کم کر دیں گے اور پی ٹی آئی میں ایک متبادل قیادت سامنے لائی جاۓ گی۔ پلان تھا کہ پھر ایک دن عمران خان کو قتل کرکے شیر افضل کو پی ٹی آئی کا لیڈر بنایا جاۓ گا۔ ساتھ میں اس کے دو تین اور لوگ بھی لگا دیے مدد کے لیے۔ لیکن ایک ان کا پلان تھا اور ایک اللہ کا پلان تھا۔ اللہ نے اس سے وہ وہ غلطایان کروائیں کہ سب کے سامنے ننگا ہو گیا۔
عمران خان سارا پلان جانتا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ شیر افضل کو کتنا آگے لے جانا ہے۔ عمران شیر افضل کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین بھی بنا دیتا۔ تاکہ اسے وہاں بھی استعمال کرتا۔ مگر شیر افضل نے ایک نہیں کئی غلطیاں کیں۔ پہلے لندن میں چندہ اکھٹا کیا۔ پھر بشری بی بی کے دبئی جانے کی خبر دی فوج کو۔ پھر اپنا خود کا سوشل میڈیا کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے لڑائیاں کیں۔ اپنے بھائی کو عہدے دلواۓ۔ پھر سعودی عرب کے بارے میں انتہائی غلط بیان دیا۔ اور اپنی آخری حد کو بھی کراس کر گیا۔
گھر کا گرایا جانا چھوٹی موٹی چیزیں صرف دنیا کو دکھانے کے لیے تھیں۔ فوج اسی کی بھرپائی کے لیے پبلک آکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین بنانا چاہتی تھی شیر افضل کو۔ تاکہ یہ ادھر سے کھاۓ کماۓ اور ساتھ ساتھ اداروں اور محکموں کے آڈٹ بھی کلئیر کرے۔ اور ان کی غلط کاریوں پر پردہ پڑا رہے۔ خواجہ آصف اور دوسرے پاگل تو نہیں کہ پی ٹی آئی کے خطرناک لیڈر کو اپنے سروں پر مسلط کر لیتے۔ اسے فوج کی آشیرباد حاصل تھی لیکن شیر افضل چ نکلا۔
اب اگر اس نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے تو ذرا عمران خان کے خلاف ایک جلسہ کر لے کہیں بھی۔ کسی بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے۔ ساری لیڈری باہر آ جاۓ گی۔
حکومت کے پاس پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں ۱۶ ووٹ ہیں۔ بنا دے شیر افضل کو چیئرمین۔ کیا مشکل ہے۔ مگر کسی دوسرے کے استعمال شدہ ٹشو پیپر سے کوئی اپنی ناک صاف نہیں کرتا۔
ہاں ن لیگ اکثر ایسا کرتی ہے۔ اس کی تو تاریخ رہی ہے۔ مگر شیر افضل تو ٹائیلیٹ والا ٹشو پیپر نکلا۔ اب ن اسے کیا اپنے منہ پر ملے گی؟؟؟ یہ بہت دلچسپ بات ہو گی۔ کیا نظارہ ہو گا۔
عمران خان کو پتہ تھا شیر افضل مروت ایجنسیوں کا آدمی ہے لیکن خان نے اس نے ہر حرکت گوارا کی لیکن ایک چیز برداشت نہ کرسکا۔
15 اپریل کو سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی زعماء سے ملاقات کی اور عمران خان کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام پر اپنے خدشات بیان کیے۔
اس کے فورا بعد، اگلے دن شیر افضل مروت سعودی عرب پر حملہ آور ہوگیا۔ مقصد سعودی قیادت کو یہ باور کرانا تھا کہ عمران خان اب انہیں دشمن سمجھتا ہے۔ عمران خان کے دشمنوں میں اضافہ کرنا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ کی یہ بہت باریک چال تھی۔ دو سال کی مسلسل محنت کے باوجود اسٹیبلشمنٹ سعودی قیادت کو عمران خان کی قیمت پر اپنے ساتھ نہیں ملا سکی تھی۔ انہوں نے پاکستان عوام کے ڈر سے انکار کیا تھا۔
شیر افضل مروت سے وہ کام لیا گیا جو ن لیگ اور پیپلزپارٹی بھی نہ کرسکی۔
اس کے بعد عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور اس نے مروت کو نکالنے کا فیصلہ کیا تا کہ سعودی لیڈرشپ کو یہ پیغام دی جائے کی مروت کی رائے پارٹی کی رائے نہيں تھی۔
اس کا اثر یہ ہوا کہ محمد بن سلیمان نے پاکستان کا دورہ کینسل کر دیا۔
یاد رہے شہبازشریف حکومت نے اس دورے کی مکمل تیاری کررکھی تھی۔ سب کچھ فائنل کر چکے تھے۔
باقی اللہ بہتر جاتا ہے .
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
Ali Mohd khan, Asad Qaiser, Sher Afzal Marwat, Barrister Gohar, Shandana Gulzar, umair niazi Omar Ayub all are touts of ISI. They don’t mobilize people on streets to protest is an open proof that they are working for General mafia. So tout defending tout.
 

Enlightened10

Minister (2k+ posts)
Ali Mohd khan, Asad Qaiser, Sher Afzal Marwat, Barrister Gohar, Shandana Gulzar, umair niazi Omar Ayub all are touts of ISI. They don’t mobilize people on streets to protest is an open proof that they are working for General mafia. So tout defending tout.
Ali Mohd khan, Asad Qaiser, Sher Afzal Marwat, Shandana Gulzar are touts of Isi but Barrister Gohar, , Omar Ayub all are not isi touts