
الیکشن کمیشن نے جسٹس عبدالشکور پراچہ کو اسلام آباد کے 3 حلقوں کےلیے بطور ٹریبونل مقرر کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ن لیگی ایم این ایز کے مطالبے پر جسٹس طارق محمودجہانگیری کو تبدیل کیا گیا تھا اور جسٹس عبدالشکور پراچہ کو ٹریبونل جج مقرر کیا گیا۔
عبدالشکور پراچہ کو اس سے قبل ارشد شریف قتل انکوائری کمیشن کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا لیکن کمیشن کی سربراہی سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے جس کی وجہ انکی متنازعہ شہرت ہے۔
اسلام آباد کے تین حلقوں میں دھاندلی کی انکوائری کرنیوالے جج جسٹس (ر) شکور پراچہ پی سی او جج نکلے۔ پی سی او جج شکور پراچہ کیخلاف کرپشن کے الزام میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1800346132423541042
ریفرنس کی کارروائی، سزا سے بچنے اور پنشن کے حصول کیلئے پی سی او جج شکور پراچہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہیں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے ساتھ پیش آنے والے گرفتاری کے واقعے پر بھی شکور پراچہ کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
شیریں مزاری واقعے کی تحقیقات کرنے والا شکور پراچہ کمیشن آج تک اس کی رپورٹ نہیں دے سکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abdul1h11i1h.jpg