پنجاب میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی،مریم نواز نے افسران کے انٹرویوز مکمل کرلیے

6mary,amskjsjhhjdh.png


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں اہم تعیناتیوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے ہرعہدے کیلئے 3، 3 امیدواروں کے پینل کا انٹرویو لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے عمل کو میں خود مانیٹر کروں گی، صوبے میں فیورٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1784946360451772498
انہوں نے مزید کہا کہ اب پنجاب میں صرف اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی، گڈ گورننس کیلئے "رائٹ پرسن، ان رائٹ پلیس" کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، جو ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر برقرار رہے گا اور کرپٹ افسران کی خیر نہیں ہوگی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر محکمے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولر میٹنگز کررہی ہوں، گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار بھی نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
جب سے کمپنی کی اصلیّت کا پتہ چلا ہے، تو یقین مانو کہ
بھڑوا لیگ، اور پیپل پالٹی جیسے چابی کے کھلونوں پر ترس ذیادہ، اور غصّہ انتہائی کم آنے لگا ہے ۔ ۔ ۔
یہ بھی ایک خوشگوار حیرت ہے، کہ دو نمبری کی سیٹ پر بیٹھنے کے لئے
جنرل رانی جر نیلوں کے بیڈ روم میں لیٹنے کے بھی آمادہ ہو گئی
Whats-App-Image-2022-05-04-at-12-00-37-AM-1.jpg