کابل: امریکا نے طالبان قیادت کے سینئر رہنما سراج الدین حقانی اور ان کے ساتھیوں کے سروں پر مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔ یہ فیصلہ افغانستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کی ایک اور علامت سمجھا جا رہا ہے۔
سراج الدین حقانی، جو طالبان کے اہم رہنما ہیں، نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حقانی نیٹ ورک 2001 میں افغانستان پر امریکی قیادت میں حملے کے بعد طالبان کے مہلک ترین ہتھیاروں...