غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کرسمس کے تہوار پر امریکی شہریوں کی لائیو فون کالز لے کر ان سے بات چیت کی، اسی دوران انہیں ایک ایسے شخص کا فون آیا جس نے گفتگو کے اختتام پر طنزیہ جملہ کہا جس پر امریکی صدر نے سوچے سمجھے بغیر ہی آمادگی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کو فون کال کرنے والے اس شخص نے تعارف کرایا کہ وہ 2بچوں کا باپ ہے اپنی بات چیت کے اختتام پر اس نے کہا "Let’s go, Brandon"۔ یہ جملہ امریکی زبان میں سلینگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب ہے جو بائیڈن...