غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے سقوطِ سویت یونین کو ایک دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر روسی شہری غمگین تھے۔
صدر پیوٹن نے جذباتی انداز میں کہا کہ سویت یونین کا ٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہونا دراصل تاریخی روس کا شیرازہ بکھرنے کے مترادف تھا جو اس وقت سویت یونین کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد معیشت زمین بوس ہوگئی اور غربت نے ڈیرے ڈال لیے تھے۔ 1990 کی دہائی میں نے کچھ اضافی پیسے کمانے کیلئے...