برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون سے پہلی ہلاکت

8omicronukdeath.jpg

کورونا وائرس کی نئی اور سب سے خطرناک قسم برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگی، اومی کرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص انتقال کر گیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی تیز ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متعدد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 633 افراد میں ’اومی کرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئےہیں۔

اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برطانوں محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اومی کرون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اومی کرون سے اب تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی البتہ یہ وائرس ماضی کے مقابلے میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کورونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وائرس کی اس نئی قسم کے متعلق سب سے پہلے ستمبر میں پتہ چلا تھا۔ نومبر کے مہینے میں لندن میں سامنے آنے والے متاثرین کی تعداد کا تقریباً ایک چوتھائی ایسے مریض تھے جو وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہوئے تھے۔ دسمبر کے وسط میں یہ تعداد تقریباً دوتہائی متاثرین تک جا پہنچی۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کرونا جتنی جلدی شکلیں بدل رہا ہے (ہرسال) اتنی جلدی تو شاطر سے شاطر انسان بھی بھیس نہیں بدل سکتا ، ابھی ابتدا ہے اس کی سٹرینتھ کا پتا ابھی نہیں چلے گا آگے جاکر پتا چلنا ہے خطرناک بات یہ کہ بغیر ویکسین والے کم بیمار ہورہے ہین اور ویکسین والے زیادہ یعنی پچپن فیصد، اس کا مطلب ہے ویکسین لگوانے والے اب نئے ویکسین لگوائیں پرانی تکلیف بھول جائیں اس کے جو بد اثرات ان کی باڈی کو آئیندہ ہوسکتے ہیں وہ بونس میں ہیں اور نئی ویکسین ابھی آی نہیں
 
Nightcrawl

It'll keep going no stopping new vaccines every year along with new variants
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Very very very very very very very very very dangerous omg 1 died ??
یہ ابھی ابتدا میں ہے مگر اس سے پہلے ڈیلٹا یا انڈین قسم نے بہت تباہی پھیری تھی، جو بیمار ہوچکے ہیں وہ توبہ توبہ کرتے ہیں بہت ہی گندی بیماری ہے منہ کا ذائقہ ہی نہیں رہتا جو بھی کھائیں وہ قے آجاتی ہے کمزوری اور سانس میں دقت ایسی کہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی سانسیں مسنگ ہوتی ہیں
 
Hope for the best as of right now it isn't that dangerous only mild