عالمی

برطانوی شہر مانچسٹر میں اولڈہم اکیڈمی نارتھ نامی ایک مقامی اسکول کے طلبا نے سرد موسم میں جمعہ کی نماز فٹ پاتھ پر ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول انتظامیہ نے طلبا ان کے والدین اور دیگر مسلمانوں سے معذرت کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جس ایک ٹیچر نے طلبا کو کلاس سے باہر نکال دیا جس کے بعد انہوں نے فٹ پاتھ پر نماز ادا کی، اس واقعہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً8 طلبا نماز ادا کر رہے ہیں۔ سکول انتظامیہ...
سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک نے بتایا کہ فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کیلئے ورکرز کو اکسانے والے اور ہجوم کو اکٹھا کرنے والا ملزم بے نقاب ہوگیا ہے۔ دنیانیوز کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ پریانتھا کمارا پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کرنے کیلئے صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا اور ہجوم کو اکٹھا کیا،فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو مشتعل کیا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے...
دنیا بھر میں جنوبی افریقی کورونا ویرینٹ اومیکرون کی دہشت پھیلی ہوئی ہے، ایسے میں امریکا کے 7 صدور کے دورِ اقتدار میں بحیثیت میڈیکل ایڈوائزر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر فوچی نے خطرے کو کچھ کم کردیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون یقینی طور پر بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر انتھونی فوچی کا کہنا تھا کہ اومیکرون کی صحیح شدت کا اندازہ لگانے میں ہفتے لگیں گے، لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پہلے کے کوروناوائرس...
متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کے تحت ایک ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں اس وقت ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو عام تعطیل ہوتی ہے، تاہم یو اے ای کی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کے تحت یکم جنوری 2022 سے ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا جبکہ ڈھائی دن کی عام تعطیل ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مقامی معاشی سرگرمیوں کو گلوبل مارکیٹ کے مطابق ڈھالنا ہے، یکم جنوری سے یو اے ای میں تمام کاروباری سرگرمیاں اور...
امریکی کمپنی کی عجیب منطق۔۔ ایک دن میں 900 ملازمین نکال دیئے امریکی کمپنی کے مالک نے کیا انوکھا فیصلہ، زوم کال پر ایک ساتھ ہی 900 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا، اتنے سارے ملازمین کو فارغ کرنے پر کمپنی مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، سوشل میڈیا پرصارفین نے مالک کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی مالک کا کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ایسا فیصلہ نا انصافی ہے، یہ مالک کا ایک سخت اور خوفناک اقدام ہے، کیونکہ کرسمس کے موقع پر شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں...
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسکول کے طلبا سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے پر مجبور ہو گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کے طلبا کی اسکول کے باہر آسمان تلے نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد اسکول انتظامیہ شدید تنقید کا شکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کے ایک استاد نے انہیں جمعہ کی نماز ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا، جس پر طلبا اسکول...
بھارت میں توہین مذہب اور گستاخی کرنے کے بعد دائری اسلام سے خارج ہونے والے شخص نے ہندو مذہب قبول کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو توہین مذہب اور قرآن کریم کی آیات پر اعتراض اٹھانے پر دائرہ اسلام سے خارج کردیا گیا تھا جس کے بعدا نہوں نے ہندو مذہب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وسیم رضوی نے غازی آباد کے ایک مندر میں اپنے دوست نارسنگھ آنند سروسوتی کے ہاتھوں ہندو مذہب اپنایا اور اپنا...
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق میانمار کی عدالت نے سول رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنا دی۔ آنگ سان سوچی کو سزا عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں سنائی گئی۔ آنگ سان سوچی کو 2 سال قید سیکشن 505 (بی) کے تحت جبکہ 2 سال قید قدرتی آفات کے قانون کے تحت سنائی گئی ہے۔ دیگر الزامات میں بدعنوانی کے متعدد الزامات، ریاستی رازوں سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی اور ٹیلی کام کا قانون شامل ہے جس کی مشترکہ زیادہ سے زیادہ سزا ایک صدی سے زیادہ قید ہے۔...
بھارت میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں چوروں نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا ٹائر ہی چرالیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست لکھنؤ کے علاقے پتھ میں 27 نومبر کو ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب چوروں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے'میراج' کے ٹائر چرانے کی اطلاع منظر عام پر آئی۔ تاہم اس سے بھی زیادہ اچھنبے کی بات تب سامنے آئی جب 4 دسمبر کو چوروں نے طیارے کا ٹائر بھارتی فضائیہ کو واپس بھی کردیا۔ رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے بخشی تالاب ایئرفورس اسٹیشن سے سپلائی جودھ پور...
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ امکان ہے کہ تحقیقات میں ٹھوس شواہد ملنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لیے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ...
بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹرک پر فائرنگ کردی جس سے ٹرک میں سوار 13 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز کا ایک آپریشن جاری تھا جس میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ایسے ٹرک پر فائرنگ کردی جس میں کوئلے کی کان میں کام کرنےوالے مزدور سوار تھے، سیکیورٹی فورسز نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ٹرک پر فائرنگ کرنےو الے مظاہرین پر بھی فائر کھول دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹرک میں سوار اور مظاہرہ کرنے والے 13 مزدور ہلاک ہوگئے ،...
سکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبہ سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے اس گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا ۔ یہ ریموٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ جس کو فوراً بم ڈسپوزل...
امریکی نیوز چینل سی این این نے سابق گورنر نیویارک اینڈریو کیومو پر جنسی ہراسانی کے کیس کی تحقیقات کے بعد اپنے چینل کے پرائم ٹائم اینکر کرس کیومو کو شو سے ہٹا کر آف ایئر کر دیا۔ سی این این کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ اینکر پرسن کرس کیومو نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کیومو کے بھائی ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات سے نکلنے میں ان کی مدد کی ہے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ کرس کیومو کے خلاف اپنے بھائی کا دفاع کرنے پر تحقیقات کی جا رہی...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ایک انتہائی اہم حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اُن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیئے اور بیواؤں کو ان کے مرحوم شوہر کی جائیداد میں حصہ ملنا چاہیے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ طالبان کے بیان میں خواتین کو شادی اور جائیداد میں حصہ ملنے کے حوالے سے تو بڑی وضاحت کی گئی ہے...
نیپال: ہوائی جہاز کو مسافروں کی دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔ یہ واقعہ کولٹی کے باجوڑہ ہوائی اڈے پر پیش آیا ہے۔ طیارے کے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا تھا،...
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو کیس سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز بھارت کی ریاست کرناٹیکا میں سامنے آئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں اومیکرون کی کم درجے کی علامات موجود ہیں۔ وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدا لَو اگروال نے کہا کہ جنوبی ریاست کرناٹک میں دو مردوں میں کورونا وائرس کے...
برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف دائر کیا ہوا لاکھوں روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ لڑکی ایوی ٹومبیز کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر ان کی ماں کو صیح مشورہ دیتا تو وہ پیدا ہی نہیں ہوتیں کیونکہ ڈاکٹر کو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ انہیں کمر کی پیچیدہ بیماری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرکے مشورے پران کی والدہ ابارشن کروا سکتی تھیں۔ لڑکی کی جانب سے دائر مقدمہ پر سماعت کے دوران لندن ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر ٹھیک وقت...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر کر کے امریکا منتقل ہونے والے شاہی جوڑے، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کے مستقبل کے حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئی کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی شادی کےخاتمے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ میگھن کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ میگھن نے ہیری کا بڑے ہی بھیانک طریقے سے استعمال کیا ہے اور کسی دن اس بات...
امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا تو وہاں بھی گھپلے کرنے اور بڑے بڑے ہاتھ مارنے والے سرگرم ہو گئے اور ایک شخص نے ڈیڑھ ملین ڈالر سے زائد کا فراڈ کیا، لیکن جب مہنگی گاڑیاں اور گھڑیاں خریدی تو پکڑا گیا۔ امریکی ریاست ہیوسٹن شہری نے کورونا ریلیف فنٹ سے 1.6 ملین ڈالرز کا فراڈ کیا جس پر اسے 9 سال کی قید سنا دی گئی، برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ کے مطابق 30 سالہ امریکی سیاہ فام شہری نے 28 کروڑ روپے سے کی رقم کورونا فنڈ کی مد میں حاصل کی جس سے بعد ازاں مہنگی چیزیں...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی شادی کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ٹینٹ میں آگ لگی تھی لیکن کھانے کے رسیاء باراتی دعوت اڑاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بھوانڈی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ٹینٹ کو آگ نے پکڑ لیا، جس پر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک افراتفری کا ماحول تھا لیکن اس افراتفریح کے ماحول میں دو افراد ایسے تھے جو آگ کی پرواہ کئے بغیر شادی کے قورمے کا مزالیتے رہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر آگ کی...

Back
Top