پارلیمنٹ میں گرما گرمی تو ہر ملک میں ہی ہوتی پھر چاہے پاکستان کا ہو یا امریکا کا، تضاد ، اختلافات اور تنازعات تو کارروائی کا حصہ ہیں، اس بار برطانوی پارلیمنٹ میں سیاسی گرما گرمی دیکھنے کو ملی اور اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اسپیکر وزیراعظم بورس جانسن پر خوب برسے، برطانوی وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران مداخلت کرنے کی غلطی کرڈالی،بس پھر اسپیکر لنذے ہوئل کو شدید غصہ آیا اور بورس جانسن کو ادب و آداب...