عدنان سمیع خان کو اعلیٰ ترین بھارتی سول ایوارڈ مل گیا

6sami.jpg

گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو اعلیٰ ترین بھارتی سول ایوارڈ ’پدما شری‘ سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ملک کی 73 شخصیات کو اعلیٰ ایوارڈز سے نوازا جن میں پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا۔


بھارتی حکومت کی جانب سے 4 شخصیات کو اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما وبھوشن، 8 افراد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما بھشن اور 61 شخصیات کو اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1457752606080651266
https://twitter.com/x/status/1457749050577457158
https://twitter.com/x/status/1457746811012018183
https://twitter.com/x/status/1457728736380395524
بھارتی میڈیا کے مطابق پدما شری ایوارڈ کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور وزرا نے شرکت کی۔

بھارتی صدر سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں گلوکار عدنان سمیع کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت، کرن جوہر اورایکتا کپورکو بھی شامل ہیں۔
 
Last edited: