گورنر سندھ کامران ٹیسوری 100 اونٹ، 100 بکرے اور 10 بیل کتنے میں خریدے؟

kamrnteh1i121.jpg


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لیے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے, قربانی کے جانور خریدنے کے لیے کامران ٹیسوری نے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیوپاریوں کے ساتھ باقاعدہ بھاؤ تاؤ کرکے رات گئے فی بیل 10 لاکھ جبکہ فی بکرا 40 ہزار روپے میں خریدا۔ یوں خریدے گئے بیلوں کی قیمت ایک کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ بکروں کی قیمت 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےفی اونٹ 3 لاکھ روپے کے عوض خریدے ہیں، جن کی مالیت 3 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ وہ بقر عید کے تینوں دن 100 اونٹ اور 10 بیل قربان کریں گے جبکہ 100 بکرے اللہ کی خوشنودی کے لیے مستحقین کو دے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید پر ضرورت مندوں کے لیے راشن بھی تقسیم کیا جائے گا,عیدالاضحیٰ پر بہت سے لوگوں کو مہنگے قربانی کے جانور خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا,میں کسی بھی اعتراض کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا,گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا, پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Hala ka mall hota tou show off key zaroorat na padrrti. Kis ko bewaqoof bana rahay hain ya loug.
 

Back
Top