خبر رساں ادارے سماء کے مطابق سابق افغان آرمی چیف ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں فٹ پاتھ پر بیٹھے وہاں موجود دیگر عام تارکین وطن جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کسی گہری سوچ بچار میں گم عام لوگوں کی طرح فٹ پاتھ پر بے بسی کی حالت میں بیٹھے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس تصویر پر افغان عوام کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں لیکن افغان سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اسے امریکا کی سنگدلی قرار دے رہی ہے۔
صارفین سوال اٹھا...