عالمی

بنگلادیش کے مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں،غصے میں مسلمانوں نے مندر کو منہدیم کردیا، جبکہ واقعے میں دو ہندو بھی جان سے گئے،بنگلادیش میں ہندو تہوار کے موقع پر ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر مسلمانوں شدید برہم ہوئے اور ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ مسلمان مظاہرین نے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،تین روز سے جاری مظاہروں نے شدت اختیار کرلی، بنگلا دیش پولیس نے اب...
بھارت میں ڈرائیور کی بے حسی،تیزرفتار گاڑی لڑکیوں کو کچل کر فرار۔۔ منظرعام پر آنیوالی فوٹیج نے دل دہلادئیے بھارت میں ظلم کی انتہا، ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں تیز رفتار گاڑی دو لڑکیوں کو کچل کر فرار ہوگئی،حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ واقعہ دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر پیش آیا، جہاں صبح کے وقت تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر کھڑی لڑکیوں کو روند ڈالا،ایک لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ دوسری لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دل دہلادینے والے...
روس نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز سے اپنے 8 سفارت کاروں کو نکالے جانے کے واقعےپر جوابی وار کرتے ہوئے نیٹو کیلئے اپنا سفارتی مشن معطل کردیا ہے۔ جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کیلئے سفارتی مشن معطلی کا اعلان روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پیر کے روز کیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ہیڈ کوارٹرز سے روسی سفارتی مشن کے 8 سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب میں نیٹو کیلئے سفارتی مشن کو...
نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق بھارتی عالم دین مولانا شہاب الدین رضوی نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو کسی مدرسے سے تعلیم دلاتے کو حالات مختلف ہوتے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ان دنوں منشیات کیس میں ممبئی کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ اس کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بھارت میں یہ موضوع سیاسی رنگ اختیار کرگیا ہے اور ہر شعبہ ہائے زنگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس پر رائے زنی کی ہے۔...
روزنامہ جنگ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کرلی۔ پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ اس تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا۔ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی...
انتہاپسندی اور داعش کے خطرات کے پیش نظر نیدرلینڈز میں مساجد کی خفیہ تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں نجی کمپنیوں کے ذریعے مساجد کی خفیہ تحقیقات کرائی جارہی ہیں، تحقیقات کا مقصد انتہاپسندی اور داعش سے منسلک مبینہ خطرات پر قابو پانا ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ روٹرڈم، المیرے اور ہوئیزن سمیت نیدرلینڈز کی 10 میونسپلٹیز مساجد اور ان کے امام سمیت دیگر عملے اور مسلمان کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی خفیہ تحقیقات کروائی جا رہی ہیں، جبکہ اس کام کے لیے نجی کمپنیوں...
امریکی ریاست پنسلوانیا میں انسانیت سوز واقعہ، چلتی ٹرین میں سفاک شخص نے ایک خاتون کو دیگر مسافروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مسافروں میں سے کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے علاقے فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص نے مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مسافروں میں سے کسی نے بھی سفاک شخص کو نہیں روکا۔ ٹرین میں موجود پنسلوانیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ایک ملازم نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، پولیس نے فوری...
عمرہ زائرین اور مسجدالحرام، مسجد نبوی میں نماز اور عبادات کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر سامنے آگئی،حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی پابندیاں ہٹادیں۔ اب مقامی شہری اور زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کرسکیں گے۔ آج سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ آنے کی اجازت ہے، ویکسی نیٹڈ افراد ماسک پہن کر داخل ہوسکیں گے اور انہیں حکومت کی تیار کردہ ایپ استعمال کرنا ہوگی۔ سعودی حکام کی جانب سےجاری اعلامیے میں...
قرآن پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کے دوران شیخہ المواش نامی معلمہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اس سے قبل ہی فوت ہو چکی تھیں۔ عرب خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر بنے ثانوی اسکول کی معلمہ شیخہ المواش بچوں کو قرآن مجید کا سبق پڑھاتے ہوئے گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو آگاہ کیا تاہم پرنسپل کے پہنچنے سے قبل ہی دیگر...
بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی جس کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھاؤ جاری رہنے کے دوران بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35-35 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 49پیسے ہوگئی/ دارالحکومت نئی دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر105.49 روپے فی لیٹر ہوگیا جو پاکستانی کرنسی میں 240 روپے بنتے ہیں جبکہ ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، اس...
طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان صوبے بغلان میں ناکارہ اور تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے سابق حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تباہ ہونے والی درجنوں سرکاری گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کے ڈھانچے صوبہ بغلان کی سڑکوں پر اطراف میں آج بھی پڑے ہوئے ہیں۔ طالبان حکومت نے تباہ شدہ گاڑیوں کے مرمتی عمل کے لئے ریفارم کمیشن تشکیل دے دیا، کمیشن بغلان میں سڑکوں کے اطراف موجود تباہ شدہ سرکاری گاڑیوں کو جمع کرے گی...
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے،امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ دوسری جانب کورونا کی پابندیوں میں نرمی سے بھی خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا، جس سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی جنم...
برطانیہ کی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ سرڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرڈیوڈ امیس پر اس وقت ایک شخص نے چاقو سے وار کیا جب وہ اپنے حلقے کے دورے کے دوران میتھو ڈسٹ چرچ میں موجود لوگوں سے ملاقات کررہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق69 سالہ سر ڈیوڈ کنزرویٹیو جماعت کے رکن پارلیمنٹ تھے، حملے کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ سرڈیوڈ امیس مشرقی برطانیہ کے علاقےساؤتھ اینڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے...
بھارت میں غربت کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) نے رپورٹ جاری کر دی، عالمی رپورٹ میں بھارت کا درجہ نیپال، بنگلا دیش اور پاکستان سے بھی نیچے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں بھوک کی صورتحال کے بارے میں گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق 116 ممالک کی فہرست میں بھارت گذشتہ سال کے مقابلے میں 94ویں نمبر سے نیچے گر کر 101 پر آگیا ہے۔ بھوک کے لحاظ سے بھارت کی پوزیشن مزید خراب ہو گئی، آئرلینڈ کی امدادی ایجنسی کنسرن ورلڈ وائیڈ اور...
بھارتی اداکارہ ،ماڈل و ڈانسر نورا فتیحی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں پوچھ کچھ کے لیے طلب کیا تو اداکارہ گزشتہ روز سیاہ رنگ کے لباس میں ای ڈی آفس پہنچ گئیں۔ خبر رساں ادارے ایکسپریس کے مطابق اداکارہ کی طلبی کیلئے باقاعدہ سمن جاری کیے گئے تھے اور ان کے بعد نورا فتیحی ای ڈی آفس کے باہر نظر بھی آئیں جن کی دفتر میں داخل ہوتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ سکیش چندراشیکھر نامی بھارتی فراڈیے نے 200 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کی جس میں...
بھارتی فوج کی ایک حاضر سروس خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود کشی کرلی ہے۔ خبررساں ادارے اے آئی وائی نیوز کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 43 سالہ خاتون لیفٹننٹ کرنل پونا کے ایک ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کررہی تھیں کہ ایک روز ان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، خاتون افسر کی خود کشی نے بھارتی فوج کی ساکھ پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ پولیس نے خاتون افسر کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے روز ٹریننگ اسکول...
امریکی حکام کو افغانستان میں اپنے شہریوں سے متعلق درست معلومات نہ ہونے کے باعث لاکھوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کابل سے اپنے شہریوں کے انخلا کیلئے پاکستان ایئرلائنز کی مدد لیتے ہوئے ایک طیارہ چارٹرڈ کروایا اور اس کے بدلے لاکھوں ڈالرز ادا بھی کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ اقدام ایسی معلومات ملنے پر اٹھایا جو حقیقت پر مبنی نہیں تھیں، پی آئی اے کا طیارہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز میں بک کروایا گیا اور افغانستان بھجوادیا گیا تاہم طیارہ...
ناروے میں ایک شخص نے تیرکمان سے پانچ افراد کو قتل کردیا، حملے میں دوافراد شدید زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ واقعہ ناروے کے قصبے کانگس برگ میں پیش آیا،ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب لوگوں پر تیروں سے وار کئے۔ پولیس نے سینتیس سالہ ملزم کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا،جس کا تعلق ڈنمارک سے ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ ہے کہ نہیں کہنا قبل ازوقت ہوگا،واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد کانگس برگ کے متعدد علاقوں...
افغانستان میں ایک حکومت کے خاتمے اور دوسری حکومت کے اقتدار سنبھالنے ، بین الاقومی سطح پر اثاثے منجمد ہونے کے باعث شدید معاشی بحران سر اٹھانے لگا ہے ، اس شدید معاشی بحران میں غربت کے مارے خاندان مال مویشیوں کے بدلے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں غربت کا شکار خاندان نقد رقم، مویشیوں اور اسلحے کے بدلے اپنی کم عمر اور کم سن بچیوں کی شادیاں ادھیڑ عمر اور زیادہ عمر کے مردوں سے کرنے یا انہیں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق...
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو شدید مفلس حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں معاشی بحران کے شکار خاندان اپنا زیور اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرنا شروع ہوگئے ہیں، جو خاندان اپنا زیور فروخت نہیں کرنا چاہتے وہ اسے گروی رکھوا کر قرض لے کر اپنی معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیورات فروخت کرنے والے افراد میں ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو اپنا منگل...

Back
Top