افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 3 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی حکومت نے افغان دارالحکومت کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17 خیر خانہ میں داعش جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران داعش کے 3 جنگجو مارے گئے جس کی تصدیق طالبان ذرائع نے بھی کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد...