عرب ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے مہم زور و شور سے جاری ہے جس کا مقصد بھارتی شہر آسام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر آسام میں ایک مسلمان شخص پر کیے گئے مظالم کے ایک تازہ ترین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کے مسلم کش اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ...