چین کے صدرشی جن پنگ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن کی ون- آن- ون ملاقات کی تجویز کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کافی ٹھنڈے تعلقات ہیں، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے 90 منٹ لمبی کال کے دوران اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ پہلی آمنے سامنے ملاقات کی تجویز پیش کی لیکن ملاقات...