بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے بتایا کہ اب پارٹی نے چرن جیت سنگھ چنی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔ گو کہ نوجوت سنگھ سدھو وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے تھے مگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے ان کی کھل کر مخالفت کی تھی۔
بھارتی پنجاب کے نامزد ہونے والے نئے وزیراعلیٰ دلت ہیں اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بہت قریبی لوگوں میں سے ہیں۔ ان نے متعلق ہریش راوت نے بتایا کہ کانگریس...