عالمی

یورپی یونین نے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کیلئے 1 ارب یورو (1.2 بلین ڈالر) کا امدادی پیکج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی، سماجی اور معاشی بحران کے پیش نظر امدادی پیکج کا اعلان کر دیا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے بیان کے مطابق افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30کروڑ یوروز کا اضافہ کر دیا گیا...
کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ نے آن لائن ای کامرس ویب سائٹ پر کوئی چیز آرڈر کی ہو اور آپ کو اپنی من پسند چیز نہ ملی ہو؟ کبھی اس کے سائز کا مسئلہ تو کبھی اس کی کوالٹی ویسی نہیں ہوتی جیسی اشتہارات میں دکھائی گئی ہوتی ہے۔ بھارت میں آن لائن ای کامرس ویب سائٹ "فلپ کارٹ" سے ایک شخص نے آئی فون 12 آرڈر کیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، سمرن پال سنگھ نامی شخص نے آئی فون 12 کے ڈبے کو کھولا تو اس سے 5،5 روپے کے 2 صابن نکلے۔ سمرن پال سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی...
دوحہ : قطر میں امارت اسلامیہ اور امریکی وفد کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے، امارت اسلامیہ نے معاہدے کے نفاذ کو مسائل کے حل کا بہترین طریقہ قرار دیا۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکا اور افغان طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست مذاکرات کا آغاز گزشتہ روز دوحہ میں شروع ہوا، پہلے روز ہی افغان طالبان نے امریکا سے افغان قومی بینک کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ افغان وزیرخارجہ نے امریکا سے افغان قومی بینک کے ذخائر پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ...
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے500 کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقامی پولیس نے اتوار کے روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 500 کلوگرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی پولیس کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت پچاس کروڑ اماراتی درہم یعنی 23 ارب روپے پاکستانی سے زیادہ ہے۔ پولیس فورس نے اس کارروائی کو خطے میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی قرار دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث عالمی گروہ کے کارندے کو بھی گرفتار کیا...
سابق افغان صدر اشرف غنی کے سیکیورٹی عملے کے ایک سینئر رکن نے امریکا کی سرکاری ایجنسی کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس مبینہ چوری کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق افغان صدر کابل سے فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لے گئے تھے۔ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی، جنہوں نے اشرف غنی کے محافظوں کی سربراہی کی تھی، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے نہ صرف نقد رقم کے بھاری بیگ منتقل ہوتے دیکھے بلکہ سی سی ٹی وی کیمرے سے ایک ویڈیو کلپ بھی حاصل...
بھارتی ریاست اترپردیش(یوپی) میں کسانوں کو اپنی گاڑی تلے کچل کر مارنے والے یونین منسٹر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش (یوپی) کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسان مظاہرین پرگاڑی چڑھا کر 4 کسانوں کو قتل کرنے کے الزام میں یونین وزیر اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کو پولیس نے گزشتہ شام 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکرلیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اشیش مشرا کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔...
اسلامی امارات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منشیات کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ طالبان انہیں کہیں بھی تنہا نہیں چھوڑتے اور انہیں مارنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ نشے کے عادی ایک شخص کا کہنا ہے کہ جب سے طالبان آئے ہیں انہوں نے ہمیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جہاں دیکھتے ہیں ہمیں جانوروں کی طرح مارتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ نشے کے عادی ان افراد کو طالبان اٹھا کر کہاں لے جاتے ہیں؟ طالبان انتظامیہ نشے کے زیر اثر لوگوں کو اٹھا کر ان کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے؟ طالبان میں فرائض انجام دینے والے ایک...
امریکی حکام نے 6 ویکسین کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسافروں نے ان مخصوص چھ کمپنیوں کی ویکسین لگوائی ہے وہ امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو ہی امریکا آنے دیا جائے گا۔ امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان 20 ستمبر کو کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا...
امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمیعہ نقاب کر کے اسکول میں معمول کے مطابق پڑھ رہی تھی کہ نسل پرست ٹیچر نے اس کے چہرے سے نقاب کھینچ کر اتار دیا اور بچی کو خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوفزدہ ہو گئی۔ کونسل آف امریکین اسلامک ریلیشنز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکول ٹیچر کے اس رویے ناروا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اس رویے کے باعث ساری زندگی جس کرب سے گزرے گی اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ واقعہ اسے تمام زندگی پریشان رکھے گا۔ کمسن بچی کی والدہ نے کہا کہ ان کی بچی کو امریکا میں رہتے ہوئے اس...
لبنان میں معاشی بحران شدید ہوگیا، ایندھن کی شدید قلت کےباعث دو مرکزی پاور اسٹیشن بند کردیئے گئے، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق آئندہ چند روز تک بجلی کی بندش کا سامنا رہے گا، لبنان میں معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے مظاہرے بھی جاری ہیں۔ وزارتِ توانائی کے مطابق لبنان میں بجلی کی بحالی میں کم از کم پانچ دن درکار ہیں، توانائی بحران اور بجلی بند ش سے لبنان کے 60 لاکھ شہری متاثر ہورہے ہیں، شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے رہے ہیں۔ معاشی ماہرین اور سیاسی مبصرین نے بجلی...
فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ کو شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی جانب سے فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ تعمیر کی جارہی ہے، مسجد کی انتظامیہ کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خط میں زیر تعمیر مسجد پر بم حملوں کی دھمکی جبکہ مسجد کو تعمیر کروانے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی بھے خط میں کہا گیا ہے کہ 'اچھی طرح سے...
دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے سے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک رات کے اندر پیٹرول کی قیمت میں 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس وقت پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ ڈالر سے فی لٹر سے تجاوز کرچکی ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی اسی شرح سے بڑھ رہی ہے، پاکستانی کرنسی کے حساب سے کینیڈا میں اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 215 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
ملک کے سب سے بڑے کاروباری ادارے ٹاٹا گروپ نے ایک بار پھر 'ایئر انڈیا' کی کمان سنبھال لی، گروپ کی ذیلی کمپنی ٹاٹا سنز نے خسارے میں ڈوبی ہوئی قومی ایئرلائن خرید لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاٹا سنز نے قومی ایئرلائن کو نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ حاصل کر لی، حکومت نے یہ ایئرلائن اس کمپنی کو 18 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی بلند ترین بولی پر فروخت کیا۔ ٹاٹا سنز نے نیلامی کی بولی میں ایئر انڈیا اور اس کی شاخ ایئر انڈیا ایکسپریس میں 100 فیصد حصص اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ایئر انڈیا سیٹس ایئر پورٹ...
جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی آبدوز جنوبی بحیرہ چین میں حادثے کا شکار ہو گئی، آبدوز کسی نامعلوم شے سے ٹکرا گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے واقعہ کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے، بیان میں بتایا گیا ہے کہ آبدوز یو ایس ایس کنیٹکی کٹ جنوبی بحیرہ چین میں بین الاقوامی سمندری حدود میں کسی نامعلوم شے سے ٹکرا گئی تاہم آبدوز پر موجود عملے میں سے تقریباً ایک درجن فوجیوں کو ’معمولی زخم‘ آئے ہیں، کسی بھی فرد کو شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں لگیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز پوری طرح محفوظ...
افغانستان میں دو دہائیوں کے بعد طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی صورتحال بگڑنے کے باوجود آہستہ آہستہ عالمی برادری نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے، ازبکستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے طالبان حکومت کے لئے مشکلات حل ہونے لگیں، ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے لگے جس کے تحت ازبکستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے وفد کے ہمراہ امارات اسلامی افغانستان کے وزیرخارجہ...
بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، شوہر نے سابقہ اہلیہ کو گلے سے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دونوں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست میزورام میں 62 سالہ شخص نے کسی بہانے سے اپنی سابق بیوی کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ہی جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی، روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابقہ اہلیہ سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں وہ خاتون اپنے پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں...
فرانس میں کیتھولک چرچ کے پادری کئی دہائیوں سے بچوں کا ریپ کرتے رہے، رپورٹ میں دل دہلادینے والا انکشاف کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کیتھولک چرچ کے پادریوں نے 1950 سے اب تک تقریباً دو لاکھ 16 ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرین میں بڑی تعداد لڑکوں کی ہے، جن میں سے اکثر کی عمریں 10 سے 13 سال تھیں۔ بی بی سی کے مطابق تحقیق کے سربراہ نے بتایا کہ ریپ کے اس گھناؤنے اقدام میں دو سے تین ہزار پادری ملوث ہیں،ویٹیکن کی جانب سے بیان کے مطابق چند روز قبل فرانس کے پادریوں سے ملاقات کے بعد پوپ کو اس...
امارات اسلامی میں طالبان کی حکومت نے سابق برطانوی فوجی بین سلاٹر کو رہا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خصوصی ایلچی دورہ افغانستان پر موجود ہیں وہیں دوسری جانب طالبان کی حکومت نے سابق برطانوی فوجی کو قید سے رہا کردیا ہے۔ طالبان کے وفد میں مولوی عامر خان متقی، ملا عبدالغنی برادر، مولوی عبدالسلام حنفی شامل تھے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ناٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کےدوران پکڑے گئے 37 سالہ بین سلاٹر کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ 2...
افغانستان سے انخلا کے بعد پہلا برطانوی وفد طالبان کی حکومت سے مزاکرات کیلئے کابل پہنچ گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی صحافی ڈیبورا ہائنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس کی سربراہی میں ایک وفد طالبان سے مزاکرات کیلئے کابل پہنچ گیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وفد نے دورے کے دوران افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی اس موقع پر نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیرخارجہ امیر اللہ متقی بھی اجلاس میں...
ایران اور عمان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان'شاہین' کی تباہ کاریوں سے 2 پاکستانی مزدوروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان 'شاہین' ایران اور عمان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمان میں طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مزدور ملبے تلے...

Back
Top