سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں اجلاس سے خطاب کہا کرتے اعلان کیا کہ ان کا ملک انسانی بحران میں گھرے افغانستان کے لیے ایک ارب سعودی ریال کے فنڈز دے گا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے یہ اعلان آج اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کے دوران خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، وہ مدد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کشیدہ...