قازقستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوامی احتجاج کے باعث ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، ملک میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، روس کے فوجی دستے طلب کرلیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد ختم کیے جانے کے بعد اس کی قیمت دوگنا تک بڑھادی گئی جس کے بعد عوام نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج شروع کردیا۔
مظاہروں کا آغاز اتوار کے روز سے قازقستان کے صوبے مانگستاؤ سے ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں...