خواتین کی نیلامی،مسلم کشی کے بیان پر مودی کی خاموشی پر حیران ہوں:جاوید اختر

jvvvdd-akhtr.jpg


بھارت میں مسلمان خواتین غیر محفوظ، مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کے واقعے پر بھارت کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر پھٹ پڑے، بلی بائی ایپ میں مسلم خواتین کی نیلامی میں ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کا بھی نام ہے، جس پر ٹوئٹر پیغام میں جاوید اختر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جاوید اختر نے ٹویٹ کیا کہ مسلمان خواتین کی آن لائن فروخت کیلئے بلی بائی ایپ اور مسلمانوں کے قتل عام کے مشورے دیئے جارہے ہیں، اس کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیران ہوں،جاوید اختر نے لکھا کہ میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں،خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر، کیا ’سب کا ساتھ‘ یہی ہے؟

دوسری جانب مسلمان خواتین کی نیلامی کیلئے ایپ بلی بائی میں ملوث بنگلور کے اکیس سالہ لڑکا اور اٹھارہ سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا، لڑکے کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1478004607364173830
امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے ہوسٹنگ پلیٹ فارم ’گٹ ہب‘ پرایپ بنائی گئی تھی، جس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، صحافی عصمت آرا سمیت سو مسلمان خواتین کے نام شامل تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے غصے اور شکایات کے بعد ایپ کو بند کردیا گیا ہے، گزشتہ سال بھی ’’سُلی ڈیلز‘‘ نامی ایپ بنائی گئی تھی جس کا مقصد مسلمان خواتین کو نشانہ بنانا تھا۔