امریکی کمپنی نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا۔۔۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایمازون کےخلاف مقدمہ درج، بائیکاٹ کا مطالبہ
بھارت میں آن لائن کامرس کمپنی ایمازون کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور مدھیہ پردیش میں تو کمپنی کے خلاف مقدمے کے اندارج کیلئے بھی باقاعدہ درخواست دے دی گئی جس پر وزیر داخلہ کی ہدایت پر مقدمہ درج بھی ہو چکا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمازون اسٹور پر جوتے فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جن پر بھارتی جھنڈا (ترنگا) چھاپا گیا ہے۔ جس سے بھارت میں موجود ایک طبقے میں اشتعال...