ویڈیو:آسٹریلوی نیوز اینکرز کی نمبرون نوواک جوکووچ سےمتعلق غیر اخلاقی گفتگو

nov-video.jpg


آسٹریلیا کے نیوز چینل کے اینکرز کی سربیا کے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سےمتعلق غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے ویزا معطلی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر سرخیوں میں رہا ہے، ایسے میں آسٹریلوی نیوز چینل 'نیوز 7' کے دو اینکرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرہ تاحال آن ہونے سے بے خبر دونوں اینکرز ٹینس اسٹار کے ویزا معطلی اور عدالتی فیصلے کے معاملے پر تبصرہ کرنے کے بعد ہم کلام تھے اور ان کی گفتگو ریکارڈ ہورہی ہے۔

ویڈیو میں خاتون نیوز اینکر بیک میڈران کو نوواک جوکووچ کے متعلق غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بیک میڈران نے کہا کہ آپ اسے جس طرح بھی دیکھیں، نوواک جوکووچ جھوٹا، ڈرپوک، ایک گھٹیا چیز ہے۔

https://twitter.com/x/status/1480851968893468674
میڈرن نے مزید کہا کہ آپ اسے جس طرح بھی دیکھیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہر کوئی اس کے ارد گرد جمع ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بھی کووڈ پازیٹو تھا، اس پر مرد اینکر مائیک ایمور نے کہا کہ نوواک جوکوچ اس معاملے سے نکل جائیں گے۔

بیک میڈران تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اکثر انصاف پسند لوگ کہیں گے کہ یہ ایک گھٹیا چیز ہے، اس پر مائیک ایمور نے جواب دیا کہ جوکوچ کو بدتمیزی کا ایک بہانہ ملاتھا لیکن اپنے ہی جھوٹ کا شکار ہو گیا۔

خاتون نیوز اینکر نےعالمی نمبرون کے عدالتی جنگ جیت جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جوکوچ رک گیا اور اسپین واپس نہیں گیا۔


خیال رہے کہ نوواک جوکووچ نے آسٹریلین عدالت میں کیس جیت لیا، حکومت کو ٹینس سٹار کا ویزہ بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، آسٹریلین عدالت نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار کو آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت دیدی، جج انتھونی کیلی نے اپنے فیصلے میں نوواک کو آدھے گھنٹے میں حراستی مرکز سے رہا کرنے اور پاسپورٹ لوٹانے کا حکم سنایا۔

عدالتی حکم کے بعد آسٹریلوی حکام نے ٹینس سٹار کو فوری رہائی دیدی، عالمی نمبرون جوکووچ کو ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن نے حراست میں لے لیا تھا۔