آزاد کشمیر کےبیورکریٹ کیلئے 20کروڑمالیت کی مہنگی گاڑی کا ٹینڈر،شدید ردعمل

14ajkkmmercikdjksjksjk.png

آزاد جموں کشمیر کی حکومت کی جانب سے گریڈ 22 کے ایک افسر کیلئے 20 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا ٹینڈر جاری کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک وہیلز کے بانی سنیل منج کی جانب سے ایک وی لاگ میں آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹینڈر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا آزاد کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر میں ایک گاڑی کی تفصیلات بتائی گئی تھیں جس کی پاکستان میں مالیت کم از کم 20کروڑ روپے ہے،اس ٹینڈر کے جاری ہونے کو بے شرمی ہے، اس ٹینڈر جو جاری کرنے والا پاکستان میں غریبوں کو نہیں دیکھ رہا؟

محمد عارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی و بے حسی کی حد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787150284503875729
اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ سرکاری محکمے اندھے ہیں جو انہیں غربت سے لڑتی عوام کے ٹیکس کے پیسے پر ناحق 20 کروڑ روپے کی گاڑیاں منگوانی پڑتی ہے، کچھ تو شرم کرلیں ، ان کی کوئی حد تو مقرر ہونی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1787332553055097299
صحافی و وکیل بیرسٹر احتشام نے کہا کہ کون ہے وہ جس کو یہ گاڑی چاہیے؟

https://twitter.com/x/status/1787334857284354389
امتیاز گل نے کہا کہ کشمیری سیاستدانوں نے پاکستانی سرپرستوں کے ساتھ مل کر دولت کے انبار لگادیئے ہیں اور وسائل کا ہر طرح کا غلط استعمال کیا ہے،کشمیر پراجیکٹ کو مکمل طور پر بند کیوں نہیں کیا جاتا؟

https://twitter.com/x/status/1787347722980171940
عمران چوہدری نے کہا کہ عثمان چاچڑ اس سے قبل سندھ کے چیف سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، ان کا گزشتہ سال آزاد جموں کشمیر سے تبادلہ ہوا تھا، اللہ بچائے ایسے گریڈ 22 کی کالی بھڑوں سے پاکستان کو جو ملک کو لوٹ کر کھاگئیں۔

https://twitter.com/x/status/1787300660624367956