عدالت نے علی امین گنڈا پور سے 9 سوالوں کے جواب طلب کرلئے

gandp1h1h1ih13.jpg


سول جج اسلام آباد صہیب بلال رانجھا نے اسلحہ و شراب برآمد گی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے 9 سوالوں کے جواب طلب کرلئے

عدالت نے وکیل کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دید یا۔

سوال نامے میں ان سے پوچھا گیا آپ کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی،پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل انالیسز سے ثابت ہوا کہ بوتل میں شراب تھی، اس کا جواب دیں

کیا آپ نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا؟30 اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اجتماع میں شرکت کی ؟

آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرتے ہوئے انہیں 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ساڈا کتا صرف کتا تے تہاڈا کتا ٹومی
شرجیل میمن ممیمنے کی دو
بوتلیں
چیف جسٹس آف پاکستان
نے خود برآمد کی تھیں اور وہ بعد
میں شہد اور زیتون کا تیل نکلی تھیں