گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

7gwadarbabrbmammla.png

بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی این کے مرکزی صدر ساجد ترین کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں بلوچستان حکومت، چیف سیکرٹری، اے سی اور ڈی سیز کو فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باڑ لگائی جارہی ، اس اقدام سے مقامی لوگوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، عدالت فوری طور پر باڑ لگانے کے کام کو فوری طور پر روکنے کے احکامات دے۔

خیال رہے کہ 3 سال قبل حکومت نے بھی گوادر پر باڑ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن ساجد ترین ایڈوکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اس عمل کو رکوادیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1787028793292435786
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
باڑھ لگانے والے پروجیکٹس میں بھی جرنیلوں کی ٹھیک ٹھاک دیہاڑیاں لگتی ہیں، یہ عوام کو دفاع کے نام چوتیا بنانے کا ایک فراڈ ہے