ایران اور عمان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان'شاہین' کی تباہ کاریوں سے 2 پاکستانی مزدوروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان 'شاہین' ایران اور عمان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمان میں طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مزدور ملبے تلے...