برطانیہ میں مہنگائی کا نیا طوفان،مہنگائی کتنے فیصد تک جانے کی پیشنگوئی؟

inf-uk-high.jpg


آج کے دن برطانوی عوام پر مہنگائی کا نیا بم گر گیا ہے جہاں یوٹیلٹی بلز اور شرح سود بڑھنے سے رواں سال اپریل تک مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 25 فیصد تک جانے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے انرجی بلز میں 54 فیصد اضافے کا اعلان کیا تو بینک آف انگلینڈ نے بھی شرح سود صفر اعشاریہ 5 فیصد کر دی ہے۔ اس نئے ریٹ کا اطلاق اپریل سے ہوگا جس کے بعد انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ کے رہنے والوں کو1971 پاؤنڈ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

جب کہ پری پیمنٹ میٹرز کے 4اعشاریہ5 ملین صارفین کو سالانہ 708 پاؤنڈ اضافی دینا ہوں گے۔ دوسری طرف شرح سود بڑھنے کے بعد اسٹینڈرڈ ریٹ پر مورگیج لینے والوں کو 15 پاؤنڈ اور ٹریکر ریٹ پر مورگیج حاصل کرنے والوں کو 25 پاؤنڈ ماہانہ اضافی دینا ہوں گے۔


بینک آف انگلینڈ نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الحال قابو کرنے کا کوئی طریقہ فی الحال نظر نہیں آ رہا۔ اپریل تک یہ 7 اعشاریہ 25 فیصد تک چلی جائے گی۔

ادھر چانسلر رشی سونی نے پارلیمنٹ میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے کچھ رعایتوں کا اعلان بھی کیا جس کے تحت بلز کی ادائیگی کیلئے ہر گھر کو200 پاؤنڈ تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ جو کہ ماہانہ40 پاؤنڈ کی صورت میں کچھ سالوں میں واپس ادا کرنا ہوں گے۔

بینڈ کی بنیاد پر درجہ بندی کیے جانے والے گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔ جب کہ اپریل سے نیشنل انشورنس بڑھنے سے برطانوی عوام کو پہلے ہی اضافی ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ جھٹکا شریف خاندان کو نہیں لگے گا جو اس وقت لندن میں اروی گوشت اور کھیریں کھا رہا ہےکیونکہ ان کا پیسہ پاکستان سے چرایا ہوا ہے برطانوی عوام کی طرح کمایا ہوا تھوڑی ہے