عالمی

برطانیہ میں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لئے، تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ فروری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں چھ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ برطانوی قومی شماریات کے دفتر کا کہنا ہے کہ جنوری میں 5.5 فیصد اضافے کے بعد فروری میں صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ہونے والا اضافہ 6.2 فیصد ہوگیا ، یہ اضافے کی مارچ 1992 کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ماہ کے مقابلے...
روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ روس نے غیر دوست ممالک کو گیس کی فروخت کیلئے اپنی کرنسی میں ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے کہا ہے کہ روس غیر دوستانہ ممالک سے گیس کی فروخت کیلئے روسی کرنسی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا ،اس سے یورپی ممالک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا گیا تاکہ روسی معیشت کو...
سری لنکا کے روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، 14روز میں ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کم ہوگئی، جس کے بعد سری لنکا میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپےسے زیادہ کا ہوگیا،سری لنکن حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی درآمدات کیلئے ڈالرز نہیں، سری لنکا میں اس وقت معاشی بحران ہے،زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں،بنیادی اشیا، ایندھن اور دوائیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ نایاب ہوگئی ہیں،جس سے نکلنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف جانے کا سوچا تو عوام نے شدید احتجاج کیا...
امریکا نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے دیا،امریکی ہولوکاسٹ میموریل میوزیم میں وزیر خارجہ اینٹونی بلکن نے خطاب میں کہا کہ میانمار کی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف ظلم کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد نسل کشی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یورپ میں یہودیوں کی نسل کشی کے بعد یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ امریکا نے کسی جگہ نسل کشی کو تسلیم کیا، اقوام متحدہ نے پہلے ہی کہہ چکی ہے میانمارکی فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف...
افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد اشرف غنی کی کابینہ میں شامل وزراء مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی ہی زندگی افغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ بھی گزار رہے ہیں جو آج کل امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں اور ایک آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور نوکری کرنے کررہے ہیں۔ امریکی میڈیاپر خبر چلنے کے بعد ایک خبررساں ادارے نے جب خالد پائندہ سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوں...
جائیداد کے لالچ نے خون سفید کردیا، بھارتی ریاست کیرالا میں سفاک باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے، بہو اور دو معصوم پوتیوں کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا،مقامی پولیس کے مطابق سفاک باپ نے پہلے گھر کو باہر سے تالا لگایا اور پھر مکان کے اندر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے،اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنے خاندان کی جان لی، باپ نے گھر کی ٹینکی سے پانی بھی ختم کردیا تھا تاکہ کوئی...
پاکستان میں بھارت کا ہائی اسپیڈ آبجیکٹ گرنے کے معاملے پر بھارتی وزیردفاع نے اپنی پارلیمان کے سامنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام کے ازسرنو جائزے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے میزائل سسٹم کی تکنیکی خامیوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تسلیم کیا ہے کہ تکنیکی خامیوں کے باعث حادثاتی طور پر ایک میزائل فائر ہوا، جو پاکستان میں جاگرا۔ بھارت کے غیر محفوظ دفاعی نظام پر بھارتی وزیر دفاع نے ایوان کو جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین...
برطانیہ نے رواں ہفتے سے کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر عائد کردہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا اور کہا کہ ایسٹر کے موقع پرملک میں عائد کورونا کی تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد کردہ پابندیوں میں سے بہت سی پہلے ہی ہٹالی گئی ہیں تاہم باقی ماندہ پابندیاں رواں ہفتے ختم کردی جائیں گی۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا...
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والا میزائل ایک غلطی اور حادثے کے سوا اور کچھ نہیں تھا۔ ہمیں اس کے حادثہ ہونے کے علاوہ کوئی اور اشارے بھی نہیں ملے۔ نیڈ پرائس نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اس واقعے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا کہ ''ہم اس بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ کو یقیناً بھارتی وزارت دفاع سے رجوع کرنے کو کہیں گے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کے لیے نو مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا۔ اس معاملے میں ہمارے پاس اس کے علاوہ کہنے کو...
بھارت میں پنپنے والے حجاب تنازعہ سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کا متعصبانہ اور مسلم مخالف فیصلہ سامنے آگیا۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے تمام اپیلوں کو خارج کر دیا۔ کرناٹک ہائیکورٹ کی 3رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا جس میں چیف جسٹس کرناٹک ہائیکورٹ ریتو راج اواستی نے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی جُزو نہیں، یونیفارم پر نافذ پابندیاں مناسب تھیں، طالبات اس پر اعتراض نہیں کر سکتیں۔ فیصلہ آنے کے بعد ممکنہ احتجاج اور مظاہروں کے پیش...
کولمبیا کے عظیم انقلابی ہیرو چی گویرا کو مارنے والے کا زندگی کا سفر ختم ہوگیا،چی گویرا کو قتل کرنے والا بولیوین سپاہی علالت کے باعث انتقال کر گیا،سپاہی ماریو تیران سالازار 80 برس کے تھے،سابق فوجی گیری پراڈو کا کہنا تھا کہ ماریو بیمار تھے،مسلح افواج کے کمانڈوز اور ان کے خاندان کے مطابق وہ سینٹا کروز کے شمالی شہر سیرا میں زیر علاج تھے،سپاہی نے 54 سال قبل جنگل میں چی گویرا کو پکڑنے میں مدد کی تھی۔ سرد جنگ کے دوران ماریو تیران سالازار نے 9 اکتوبر 1967 کو چی گویرا کو بولیویا کے شمالی صوبے سینٹا...
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی مختلف اسمبلیوں کے ہونے والے انتخابات میں سے مشرقی پنجاب کے نتائج نے بی جے پی کو ہلا کر رکھا دیا ہے جہاں کانگریس کے بڑے بڑے برج ’’عام آدمی پارٹی‘‘ نے الٹا کر رکھ دیئے ہیں، جبکہ اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی جیتی ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستی انتخابات نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ نوجوت سنگھ سدھو سمیت کانگریس کے بڑے اور مضبوط امیدوار قدرے نا تجربہ کار اور متوسط طبقے کے امیدواروں سے شکست کھا گئے۔ دہلی کی حکمران جماعت عام...
عام آدمی پارٹی نے بھارتی پنجاب میں کانگریس اور بی جے پی کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے بھارتی پنجاب میں میدان مارلیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں 88 سیٹیں حاصل کرلیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس نے 15 اور بی جے پی نے 4 سیٹیں حاصل کیں جبکہ پنجاب میں کئی بار اقتدار حاصل کرنیوالی اکالی دل صرف 8 سیٹیں حاصل کرپائی۔ عام آدمی پارٹی کی جیت کی صورت میں بھگونت مان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں اہم اعلانا ت کردیئے ہیں، کیا اس کا مطلب ہے انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے؟ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں اہم مطالبات سے دستبردار ہونے اور روسی مطالبات پر بات چیت کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ انٹرویو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین کو معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت دینے پر اصرار نہیں کررہے ہیں،اور روس کے حامی علاقوں کی حیثیت پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، ان...
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان مملکت محمد بن سلمان اور محمد بن زید النہیان کو امریکی صدر جو بائیڈن نے فون کر کے بات کرنا چاہی مگر دونوں نے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی ، دونوں سربراہان نے امریکی صدر کی کال لینے سے انکار کر دیا، مگر اخبار کا آفیشل ذرائع سے دعویٰ ہے کہ دونوں سرابراہان مملکت کو روسی صدر...
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گیا، نریندرمودی اکثر ہی سوشل میڈیا پر مذاق بنے رہتے ہیں،اس بار تو حکومتی تشہیر کے لئے اس حد تک چلے گئے کہ یہ بھی بھول گئے کہ اتوار کے روز کونسا سکول کھلا ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نکی جانب سےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جن کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ”اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ پونے کی میٹرو بس پر سوار ہوں۔ " اس ٹوئٹر پوسٹ کے بعد تو گویا ٹوئٹر صارفین کو تفریح کا نیا سامان مل گیا اس...
روس کے چند آزاد ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام کے دوران استعفیٰ دیدیا جبکہ آخری ٹیلی کاسٹ میں حکومت سے ’’نو وار ‘‘کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر کئے جانے والے حملوں کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی نشریات کو معطل کردیا تھا، آپریشن معطل کرنے کے حکم کے بعد ملازمین براہ راست ٹیلی ویژن پر مستعفی ہو گئے۔ ’’دی رین‘‘ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چینل کےآپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر...
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، امریکی سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس موجود ہے۔ سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں "کرنل اسٹافنبرگ" جیسے کامیاب جرنل بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو ختم کر کے آپ اپنے ملک اور دنیا کو عظیم خدمت فراہم کر سکتے ہیں۔ جسے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقیناً روسی لوگ بھی اپنی باقی زندگی پریشانی...
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کیخلاف دنیا متحد ہے، یوکرینی عوام جس بہادری سے مقابلہ کررہی ہے دنیا اس کی معترف ہے، اناسی سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرین کے عوام کی بہادری کی تعریف کرنی چاہی لیکن غلطی سے ایرانی عوام نکل گیا، دیگر افراد نے تو تالیاں بجادیں لیکن نائب صدر کمیلا ہیرس اپنا ری ایکشن دیئے بنا نہ رہ سکیں۔ جیسے ہی جوبائیڈن نے ایرانی عوام کہا ویسے ہی عقب میں بیٹھیں نائب صدر کمیلا ہیرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں، منہ ایسے بنایا کہ ہنسی آجائے، اسٹیٹ آف دا یونین سے پرجوش خطاب...
متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس پر عملدرآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔ پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق فروری میں فی لیٹر 2.94 درہم میں فروخت ہونے والا سپر 98 پیٹرول مارچ میں 29 فلس فی لیٹر اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا جبکہ سپر 95 پیٹرول کی قیمت...

Back
Top