عالمی

روس نے رعایتی نرخوں پر پیٹرول کی برآمدات سے 93 ارب ڈالر کمائے،یہ آمدنی یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن کی برآمدات سے ہوئی۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کی پیٹرولیم مصنوعات ک برآمدات 93 ارب ڈالر تک رہی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے...
بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر حسن محمود نے کہا ہے کہ پیغمبرﷺ اسلام کی توہین کا تنازع ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ڈھاکہ میں حکومت کو اس پر ردعمل کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ہفتے کی شام ڈھاکہ میں آنے والے ہندوستانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں کہا۔ "سب سے پہلے، یہ ایک بیرونی مسئلہ ہے (بنگلہ دیش کے لیے)۔ یہ ہندوستان کا مسئلہ ہے، بنگلہ دیش کا نہیں۔ ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے"۔ ڈاکٹر حسن محمود نے بھارتی حکام کو اس معاملے میں کارروائی کرنے پر مبارکباد پیش...
اداکار نصیر الدین شاہ بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر برہم بھارت میں مسلمانوں کیخلاف توہین مذہب کے واقعات میں اضافہ، حکمراں جماعت بی جے پی نے کےترجمان کے گستاخانہ بیان پرس لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی بھڑک اٹھے۔ بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہرکو روکیں،ایک انٹرویو کے دوران نصیرالدین شاہ نے واضح کیا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں،...
یورپ میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹس ہی استعمال ہوں گی۔ موبائل فون ہوں یا ٹیبلیٹ یا پھر کیمرے، تمام دیگر الیکٹرانک آئٹمز کے چارجر ایک جیسے ہونگیں، یورپ میں صرف یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹس کام کریں گی،تمام فونز کیلیے ایک چارجر پر یورپی یونین متفق ہوگئی۔ ایپل کو بھی آئی فون کی چارجنگ کیلئے پورٹ دو سال میں تبدیل کرنا ہوگا، رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو 2024 تک یورپ میں فروخت ہونے والے آئی فونز کے کنیکٹر کو تبدیل کرنا پڑے گا یورپی یونین نے اتفاق کرلیا۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے...
کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بین الاقومی خبررساں ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے یہ بیان کینیڈا میں مارے جانے والے مسلمان خاندان کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر جسٹن ٹروڈو کی سربراہی میں اسلاموفوبیا کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مسلمانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی کینیڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے...
روس کو رواں ماہ تیل اور گیس کی مد میں ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے،روسی وزارت خزانہ کے مطابق روس کو رواں ماہ کی مدت میں تیل کی بلند قیمتوں کے باعث توقعات سے بڑھ کراضافی آمدنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ماہ جون میں اضافی 393 بلین روبل آمدنی ہونے کا امکان ہے،ترجمان روسی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ کے اصول کی بعض دفعات کی عارضی معطلی کی وجہ سے وزارت اس سال مارکیٹ فاریکس آپریشنز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ یوکرین بحران کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرینی خوراک کی...
پڑوسی ملک بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، ردعمل کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی ترجمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آریا ہے، عرب ممالک میں ترجمان بی جے پی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی رہنما نوپورشرما نے معافی...
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کے بعد عرب ممالک نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آریا ہے، عرب ممالک میں ترجمان بی جے پی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔ کویت میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی انتہا پسند حکومت کے وزیراعظم نریندر مود کی تصاویر کوڑے دانوں پر لگادیں۔ عوامی...
بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں پولیس نے جس گینگسٹر بشنوئی سے پوچھ گچھ کی ہے اس نے بالآخر منہ کھول ہی لیا ہے اور بتایا کہ اسی کے گینگ ممبر نے سدھو موسے والا کو قتل کیا ہے تاہم وہ اس میں ملوث نہیں۔ تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر بشنوئی سے بھارتی پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کو جس شخص نے جان سے مارا ہے وہ بھی اسی کے گینگ کا فرد تھا۔ لارنس بشنوئی نامی یہ گینگسٹر گلوکار کے قتل کے ملزموں میں سے ایک نامزد ملزم ہے۔ ملزم لارنس بشنوئی نے دہلی...
بھارتی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو موسے والا کے قتل کی وجوہات سامنے آگئیں،ان کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے تاوان کی کالیں آرہی تھیں،کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔ والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اتوار کو ان کا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ تھر کار میں روانہ ہوا تھا،اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا،میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا۔ والد نے بتایا کہ ایک SUV اور ایک پالکی سڑک پر انتظار کر...
بھارت میں سکھوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے پنجابی گلوکار اور کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے علاقے مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم ملزمان نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فارئرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تشویش ناک حالت میں انہیں مانسا کے سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔ خیال رہے کہ سدھو موسے والا کا قتل اس وقت ہوا جب ایک روز قبل عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے سدھو...
بھارت میں جہالت، جبرو ظلم کی انتہا ہوگئی، جہیز نہ لانا ریاست راجستھان میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کے لیے جرم بنادیا گیا، سسرالیوں نے زندگی مشکل سے مشکل تر بنادی۔ جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے نہ صرف طعنے دیئے بلکہ بہنوں کو زد وکوب بھی کیا، سسرالیوں کے ظلم اور تشدد سے تنگ آکر تینوں بہنوں نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کشی کرلی،خود کشی کرنے والی دوخواتین حاملہ بھی تھیں۔ 4 سالہ اور 27 دن کے بیٹے کے ساتھ خود کشی کرنے والی لڑکیوں کی عمریں 25، 23 اور 20 سال تھی،خودکشی کے بعد اہل...
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعہ سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے ایک اسکول میں گزشتہ روز اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک حملہ آور نے اسکول میں آکر بچوں پر فائرنگ کردی جسے سے19 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ سے متعلق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 18 سالہ حملہ آور نے اسکول پر حملہ کرنے کے قبل اپنی دادی کو گولی مار کر اس کا قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے حملہ آور کی دادی فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد...
1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو، جنہیں حال ہی میں ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے، پٹیالہ سینٹرل جیل میں کلرک کے طور پر کام کریں گے جہاں انہیں اپنی سزا پوری کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سدھو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام کے لیے باہر نہیں جائیں گے اور فائلیں اُن کی بیرک میں بھیجی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق جیل میں رہتے ہوئے، سدھو تین ماہ تک...
امریکہ میں مقیم پاکستانی شخص نے اپنی ساس ، بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک بیوی سے جھگڑے کے دوران مشتعل ہونے والے شخص نے ساس، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدہ علیحدہ رہنے والے میاں بیوی میں طلاق کی نوبت آچکی تھی، تاہم خاتون کی جانب سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر اس کے شوہر کو شدید غصہ تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے روز...
سری لنکا معاشی بحران، گیس اور پانی کی قلت کے بعد خوراک کی کمی کے دہانے پر ہے،شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو اب خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے،سری لنکا میں قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے سنگین صورتحال سے خبردار کردیا، انہوں نے کہا کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔ رانیل وکرماسنگھے نے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کردی،جس سے بری طرح...
بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال قبل سڑک کنارے جھگڑے کے دوران ایک شخص کے قتل کے کیس میں سزا سنائی ہے۔ عدالت نے نوجوت سدھو کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کی ہدایات دیدی ہے۔ واضح رہے کہ 1988 میں نوجوت سدھو نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بھارتی پنجاب میں ایک شخص سے جھگڑا کیا اور اس پر تشدد کیا جس سے اس شخص کی...
امریکا میں سیاہ فام کیخلاف نسل پرستی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، نیویارک کے شہر بفیلو میں انتہا پسند سفید فام شہری نے سیاہ فام کی آبادی والے علاقے پر حملہ کردیا، فوج وردی میں ملبوس حملہ آور نے سپر اسٹور کے قریب گاڑی روکی اور خریداری کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ سفید فام نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ سے 10 ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گرد واقعے کی لائیو اسٹریمنگ بھی کرتا رہا،جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح شہریوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے عدالت پیش کردیا گیا...
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان جمعہ 13 مئی کو انتقال کر گئے ہیں۔ وزارت کے بیان کے مطابق ’وزارت صدارتی امور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔‘ شیخ بن زید النہیان تین نومبر 2004 کو متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران بنے تھے۔ وہ اپنے والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان...
سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی اتھکورالا نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنی جان لے لی ہے، انہوں نے چند روز قبل ایک مظاہر ے پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے ملک میں جاری صدر مخالف مظاہروں کے دوران ایک موقع پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں سے ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔ یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی کو اکیلاپاکر گھیر...

Back
Top