بھارتی ریاست لکھنؤ میں اجتماعی زیادتی کی شکار دلت لڑکی اپنی ماں کے ہمراہ رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچی تو ایس ایچ او نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست یوپی میں کم عمر دلت لڑکی کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر وہ ماں کے ہمراہ رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچی۔ جہاں مبینہ طور پر تھانہ انچارج نے بھی اپنے ساتھی کے ہمراہ اس کم عمر دلت لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
متاثرہ لڑکی کو تھانے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر تھانے کا عملہ معطل کر دیا گیا،...