عالمی

پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے بھارتی میڈیا کے ساتھ انٹرویو سے بھارتی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ نصرت مرزا نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ 2005 سے 2011 تک بھارت میں پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے لئے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق نصرت مرزا کو اس وقت کے وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے بھارتی ویزے کے حصول میں مدد کی۔ جب کہ اس وقت بھارت میں کانگریس کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت کے بھارتی نائب صدر حامد انصاری کی دعوت پربھارت...
چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد لاطینی امریکی ملک برازیل کے صدر جیربولسونارو نے کہا ہے کہ برازیل سے جلد ہی سستا ڈیزل خریدے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل خریداری کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے اور امکانات یہی ہیں کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو سے ڈیزل خریدا جائے گا جو کہ زیادہ مناسب قیمت پر ہے۔ برکس انفارمیشن پورٹل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے صدر اور برازیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں صدر پیوٹن نے جنوبی امریکی ملک کو کھادوں کی مسلسل فراہم...
وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کئی ملکوں میں بغاوتیں کامیاب کرانے میں مدد کی تھی۔ جان بولٹن نے یہ بات سی این این کے ساتھ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملہ کے سلسلے میں ہونی والی سماعت کے بعد کہی۔ قانون سازوں کے پینل نے منگل کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس امر کا الزام دیا کہ انھوں نے تشدد کے لیے اشتعال انگیزی کی تھی، قانون سازوں نے یہ بات سی این این کے اینکر جیک ٹیپر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ تاہم جان بولٹن نے کہا "ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت...
بھارت نے تمام عالمی پابندیاں ہوا میں اڑا کر روس سے تجارت جاری رکھی اور اب بھارت روس سے کھاد درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس یوکرین تنازع کے باعث عائد کی جانے والی مغربی پابندیوں کے سبب ملنے والی رعایت کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اب بھارت روس سے فاسفیٹ کھاد درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت نے روس سے 35 لاکھ ٹن ڈائمونیم فاسفیٹ، یا ڈی اے پی کھاد درآمد کی ہے، یہ وہ کھاد ہے جو زرعی فصلوں کو ان کی...
بھارت میں مسلمان شہروں کے نام تبدیل کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا جاری ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے مسلمان شہروں کے نام تبدیل کرنا کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی نے پہلے تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا گیا تھا اور اب حیدر آباد دکن کا نام بھی تبدیل کیا جانے کی تیاری کی جارہی ہے،وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں بے جی پی رہنماؤں کے اہم اجلاس کے...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کردیا کہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو ڈر کی وجہ سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتے،تقریب سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ ہمارے دنیا میں بہت سے اتحادی ہیں جو روس کی طرح سوچتے ہیں لیکن ان میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو بلند آواز میں اپنی بات کہنے میں محتاط رہتے ہیں،کچھ ممالک اپنا سر اٹھا کر اونچی آواز میں بات کہنے سے ڈرتے ہیں۔ ولادی دی میرپیوٹن نے کہا کہ ماضی کا بوجھ،سچائی کا سامنا کرنے کی خواہش لامحالہ مغرب کی جانب سے مزید غلط تصورات ہی جارحانہ اقدامات کے خطرے کو...
طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا میں اقتصادی صورتِ حال سے تنگ عوام نے جمعہ کے روز لیبیا کے شہر طبرق میں واقع مشرقی پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور آگ لگا دی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بدترین حالات زندگی، مہنگائی اور خود ساختہ حکومت کو تحلیل کرنے کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مغربی لیبیا کے شہر طرابلس میں ملک کے نگراں وزیراعظم عبدالحمید مقیم ہیں جبکہ وہاں موجود پارلیمانی عمارت مخالف حکومت کے وزیراعظم فتح بشاگا کے ماتحت ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نگراں وزیراعظم...
بھارتی سپریم کورٹ نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رکن ملعونہ نوپور شرما کو نبی مکرم کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پرملک میں کشیدگی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوپور شرما کی جانب ملک بھر میں درج ایف آئی آرز کو ایک شہر میں یکجا کرانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دیے کہ ’نوپور شرما نے جس طرح لوگوں کے جذبات کو ابھارا اس سے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ اس کے لیے صرف وہی ذمہ دار ہیں۔...
دنیا کے 7 بڑے ممالک پر مشتمل گروہ"جی 7" نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلئے اربوں ڈالرز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جی 7 ممالک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ترقی پزیر ممالک میں عالمی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچے میں شراکت داری اور منصوبوں کی مالی اعانت کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے جی 7 ممالک نے آئندہ 5 سالوں میں نجی و عوامی فنڈز میں 600 ارب ڈالرز کی مالی اعانت کا فیصلہ کیا ہے۔...
معاشی طور پر دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں سب سے بڑے جوئے خانہ کا ملک کرپٹ ترین کاروبار شخص کو وزیر سرمایہ کاری مقرر کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر نے کسینو کنگ کے نام سے شہرت یافتہ شخص کو وزیر سرمایہ کاری لگایا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے، مذکورہ شخص کو ملک کی کرپٹ ترین کاروباری شخصیت قرار دیا جاچکا ہے۔ سری لنکن صدر گوتابایا راجا پکسے نے جمعہ کے روز وزیر سرمایہ کاری دھمیکا پریرا سے عہدے کا حلف لیا، انہیں سری لنکن صدر کے چھوٹے بھائی کی جگہ...
امریکی سپریم کورٹ نے خواتین کو حاصل اسقاط حمل کا حق چھین لیا، یعنی عدالت نےاسقاط حمل کے قانونی قرار دینے کے 50 سال پرانےفیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ دو روز قبل سنائے گئے اس فيصلے کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن سميت کئی شہروں ميں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،صدر جو بائيڈن نے اس عدالتی فيصلے کو انتہا پسندانہ نظريات پر مبنی ايک افسوس ناک غلطی قرار ديا ہے۔ بائيڈن نے ملکی کانگريس پر زور ديا کہ اسقاط حمل سے متعلق طبی سہوليات کو قانون کی شکل ميں تحفظ...
یونان کا سرکاری ٹی وی چینل اس وقت لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنا جب ایک پروگرام میں دکھایا گیا کہ ایک پائپ سے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کو کیسے نکالا جاسکتا ہے۔ یہ پروگرام اس وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ای آر ٹی نامی چینل میں 22 جون کو مارننگ شو میں رپورٹر نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں۔ رپورٹر نے عوام کو چوری کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ درحقیقت آپ کو کسی خصوصی ٹیوب کی ضرورت نہیں، یہ کام ایک عام پائپ سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ گاڑی سے...
بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری(ڈی آر ڈی ایل) سے منسلک ایک انجینئر کو پاکستانی جاسوس کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ انجینئرملیکا رجن ریڈی نے فیس بک پر مارچ 2020 میں ایک خاتون کی فرینڈ ریکوسٹ قبول کی تھی، لڑکی نے اپنا نام نتاشاراؤ بتایا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں قائم دفاعی جریدے کی ملازم ہے۔ بھارتی انجینئر اور فیس بک پر خاتون کی دوستی ہوگئی اور جنوری 2020 سےدسمبر 2021 تک کے عرصے کے تعلق سے یہ دوستی...
برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی بڑی ہڑتال، اسٹیشنز سنسان،عوام خوار برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے اور برطرفیوں کے خلاف لگ بھگ 40 ہزار ریلوے ورکرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس سے ملک بحران کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، ماہرین اسے برطانوی ریلوے کی 30 برس میں سب سے بڑی ہڑتال کہہ رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریلوے یونینز نے اعلان کیا ہے ہفتے تک کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جس میں 40 ہزار ریلوے ورکرز مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے۔ جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔ ہڑتال کے پیشِ نظر...
سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات برپا ہوگئے ہیں جس پرقابو پانے کیلئے سری لنکن فوج نےایکشن شروع کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن فوج نےشہریوں کے درمیان فسادات کو کنٹرول کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فوجیوں سمیت 7 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سری لنکن فوج کے ترجمان نیلا نتھا پریمارتنے نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی رات ویزوماڈو شہر میں فسادات کے دوران مشتعل افراد نے فوجیوں پرپتھراؤ کردیا جس کے...
مشہور راکٹ ساز کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلاف تنقید ی خط لکھنے پر 5 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے سینکڑوں ملازمین نے سینئر عہدیداران کو خط لکھ کر کمپنی کے مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ کمپنی نے 16 جون کو ملازمین کو برطرف کیا اور اس رپورٹ پر کوئی ردعمل بھی ظاہرنہیں کیا ،تاہم نیویارک ٹائمز نے اسپیس ایکس کے صدر گیون شا ٹ ویل کی ایک ای میل کا حوالہ دے...
یورپی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی برسوں تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کیونکہ روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کو 115 روز ہوگئے ہیں۔ جنگ کے دوران یوکرین کا ایک بڑا حصہ روس کے قبضے میں ہے جب کہ بڑے شہروں پر قبضے کے لئے لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کو روس کے خلاف ناصرف یورپی طاقتوں بلکہ امریکا، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ تمام عالمی طاقتیں یوکرین کی مالی اور عسکری امداد کررہی ہیں لیکن اس کے باوجود روسی افواج کی پیش قدمی روکی نہیں جاسکی۔ یوکرین...
امریکی صدر بائیڈن اس وقت سائیکل سے نیچے آ گرے جب وہ اپنی ڈیلا وئیر میں موجود ساحلی رہائش گاہ کے قریب کیپ ہینلوپن اسٹیٹ پارک میں سائیکلنگ کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سائیکل سے اترنے کے لیے انہوں نے پہلے اپنا بایاں پاؤں نیچے زمین پر رکھا مگر اسی دوران ان کا دایاں پیر سائیکل کے پیڈل میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنا توازن کھو بیٹے اور زمین پر لڑکھڑا کر گر گئے۔ مگر فورا ہی بائیڈن خفیہ اداروں کے ایجنٹس کی مدد سے اٹھ کھڑے ہوئے اور رپورٹرز سے کہنے لگے''مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی ، میں ٹھیک...
بھارتی حکومت کی جانب سے فوج میں بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے قانون کے خلاف احتجاج قابو سے باہر ہوگیا، حکومت نے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مسلح افواج میں بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نیا قانون"انگی پتھ" متعارف کروایا جس کے خلاف بھارت میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،لگاتار تین روز جاری رہنے والا احتجاج مختلف شہروں سے نکلتا ہواایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا ۔ شہروں میں شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں نے بھارت...
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد متعدد میڈیا ہاؤس بند ہونے سے ہزاروں میڈیا ورکرز بیروزگار ہو چکے ہیں۔ افغان صحافیوں کے مطابق یہ ادارے طالبان کی جانب سے عائد کردہ سنسر شپ اور مبینہ تشدد کے واقعات اور مالی مشکلات کی وجہ سے بند ہوئے۔ میڈیا اداروں کی بندش کی وجہ سے خواتین صحافی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور اُن میں سے بیشتر خواتین اب صرف گھروں تک ہی محدود ہیں تاہم بڑی تعداد میں مرد صحافی بھی بیروزگار ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک افغان ٹی وی اینکر موسیٰ محمدی کی تصویر...

Back
Top