عالمی

امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کی رہائی کے بعد طالبان حکومت نے بھی افغانستان میں قید امریکی انجنیئر کو آزاد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی ایک معاہدے کے تحت رہا ہوکر کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں طالبان حکومت نے بھی امریکی انجنیئر کو آزاد کر دیا ہے۔ طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2005 سے گرفتار طالبان کے رہنما بشیر نورزئی کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں امریکی...
بھارت میں ساتھ طالبہ کی جانب سے بنائی جانے والی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد یونیورسٹی طالبات نے مبینہ طور پر اپنی اپنی جان لینے کی کوشش کر ڈالی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ نے مختلف اوقات میں 60 سے زائدساتھی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناتی رہی اور شملہ میں رہائش پزیر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجتی رہی۔ تاہم ساتھی طالبات نے ایک دن اس لڑکی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران ان...
ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی گئی جس کے بعد ایران نے رکن ممالک کے لیے ایک کرنسی کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہوا جس میں تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی جس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی گئی جس کے بعد مستقل ارکان کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ سعودی عرب، قطر اور مصر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ تنظیم کے دیگر مستقل ارکان میں پاکستان، بھارت، چین،...
مصر کی تاریخ میں پہلی بار ایک جج کو قتل کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر موت کی سزاسنادی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں الجیزہ کی عدالت نے جج ایمن عبدالفتاح محمد حجاج کے خلاف اہلیہ کے قتل کےمقدمےکافیصلہ سنادیا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق جج ایمن عبدالفتاح اور اس کے ساتھی حسین محمد ابراہیم پر خاتون کے قتل کے علاوہ زیورات، موبائل فون چوری کے الزامات بھی ثابت ہوگئے ہیں۔ کیس کی سماعت کرنےوالے تمام ججوں نے متفقہ طور پر مشہور براڈکاسٹر مقتولہ شیما جمال کے قتل میں جج ایمن...
افغانستان میں طالبان کےزیر استعمال امریکی ہیلی کاپٹر دوران پرواز بلیک ہاک گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 3 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کابل کے کیمپس میں اس وقت پیش آیا جب امریکی ہیلی کاپٹربلیک ہاک کو ایک تربیتی پرواز کیلئے اڑایا گیا، تاہم پرواز کے فورا بعد ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتا ہوا زمین پرآگرا۔ اس حوالے سے افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ردعمل دیتےہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی...
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کی مشکلات میں اضافہ، لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ پولیس بیان میں بتایا گیا کہ سترہ سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔...
انڈونیشیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام بپھر گئے، مشتعل عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، عوام نے سڑکوں پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مطاہرین نے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا،پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی جارچ کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ انڈونیشیا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تیس فیصد اضافہ کیا تو عوام اضافے کے خلاف سڑکوں پر آگئے، دارالحکومت جکارتا کی سڑکوں پر ہنگامہ برپا کردیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے...
اسپین سے جرمنی کیلئے پرواز بھرنے والا نجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں چار افراد سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کے طیارے نے اتوار کے روز دوپہر 12 بجکر 57 منٹ پر اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کے شہر کولون کے لیے اڑان بھری تھی تاہم منزل پر پہنچے کے بعد جہاز نے لینڈنگ نہیں کی۔ آٹو پائلٹ پر مسلسل پرواز کرتے ہوئے طیارہ جرمنی کی فضائی حدود سے بھی باہر نکل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایندھن ختم ہونے تک مسلسل 4 گھنٹے 50 منٹ تک پرواز کرتا رہا اور ایندھن ختم ہونے پر...
بھارتی انتہاپسندوں کا زہر ویسے تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر اس بار تو انتہا ہو گئی پاکستانی ٹیم نے اپنی ہار کا بدلہ لیا تو بھارتیوں کو ہضم نہ ہوا الٹا اپنے ہی کھلاڑی کو باغی اور نجانے کیا کیا ثابت کرنے لگے۔ 23 سالہ نوجوان ارشدیپ سنگھ سے پاکستانی اسٹار کرکٹر آصف علی کا کیچ کیا چھوٹا بھارتی انتہا پسند اس کے خلاف ہو گئے۔ وکی پیڈیا پر اسے خالصتان تحریک سے جڑا ہواثابت کرنے لگے اور اسے باغی قرار دے دیا۔ غیر ملکی صحافی انشل سکسینا نے بتایا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے ارشدیپ سنگھ کا وکی پیڈیا پیج...
روسی دارالحکومت ماسکو میں ہیکرز نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی مدد سے پورے شہر کی ٹریفک جام کردی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں ہیکرز آن لائن ٹیکسی سروس یانڈیکس کی مدد سے پورےشہر کی ٹریفک جام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یکم ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب ہیکرز نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی ایپلیکیشن ہیک کرکے تمام ٹیکسیوں کو ایک ہی وقت میں ماسکو کی ایک مصروف ترین مرکزی شاہراہ پر طلب کرلیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا...
معروف عالمی جریدےبلوم برگ نے مسائل میں گھری برطانوی معیشت پرایک مفصل رپورٹ شائع کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کےمقابلے میں پاؤنڈ کی برابری کا امکان اب بھی کم ہوتا جارہا ہے، کساد بازاری کا بڑھتا ہوا خطرہ، غیر ملکی سرمائے پر شدید انحصار، قرضوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات، اور بینک آف انگلینڈ کی آزادی کے ختم ہونے کے بڑھتے ہوئے امکانات برطانوی معیشت کیلئے خطرے کے نشانات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ بھی دوسرے ممالک کی طرح معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن اس کے اپنے بھی...
امریکی ریاست مسی سپی کے شمال میں ایک طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد پائلٹ نے والمارٹ سٹور پر گرانے کی دھمکی دے دی۔ سپرسٹور کو خالی کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک اکائونٹ میں ایک پوسٹ میں بتایا گیا امریکی ریاست مسی سپی کے شمال میں ایک طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد پائلٹ نے نائن ون ون پر کال کر کے والمارٹ سٹور پر گرانے کی دھمکی دی ہے۔ سپرسٹور کو خالی کروا لیا گیا۔ پولیس حکام نے مسی سپی کے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ اور علاقے...
نائب صدر ارجنٹائن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، حملہ کرنے والے شخص کا پستول جام ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بیونس آئرس میں ارجنٹائن کی سابق صدر اور موجودہ نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر پر ان کے گھر کے باہر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئیں، حملہ کرنے والے شخص کا پستول جام ہو گیا تھا۔ ارجنٹائن کے نیشنل ٹی وی چینل "سی 5 این" کے اینکر لوٹارو میسلین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کر دی تھی، ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فوراً وائرل ہو...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں طلبہ امتحان میں نمبر کم دینے پر طیش میں آگئے,طلبہ نے کم نمبر کا بدلہ لینے کیلئے ٹیچر کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے مقامی اسکول میں گیارہ طلبہ نے اپنے ریاضی کے ٹیچر کو گھیرے میں لیا اور امتحانات میں نمبرز کم دینے کا غصہ تشدد کر کے نکالا۔ بواقعے میں شامل طلبہ نے بتایا کہ ٹیچر نے ہمیں کم نمبر دیے اور کلرک نے اس نتیجے کو اسکول کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا, ریاضی کے ٹیچر نے نویں کلاس کے ان گیارہ طلبہ کو...
بین الاقوامی پابندی برقرار ہونے کے باوجود افغانستان میں قائم طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی وارت صنعت وتجارت نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنےکا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔ اس سے قبل روس پر بین الاقوامی پابندیا ں برقرار ہونے کے باوجود بھارت اور میانمار رس سے سستے داموں پٹرول خریدنے کے معاہدے کر چکے ہیں۔ ترجمان طالبان حکومت حبیب الرحمن حبیب کا کہنا...
بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان وزیر دفاع نے امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی سرزمین کےاستعمال کا الزام عائد کردیا ہے۔ افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے پاکستان پر الزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے پاکستان کےراستےافغانستان میں داخل ہورہےہیں، امکان ہے کہ افغانستان میں حملوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہورہی ہے۔ وزیر دفاع نے اتوار کو چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدی فطرت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سےا پنی فضائی...
ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے کے دوران ملی دستاویزات سے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملنے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے کے دوران ملنے والی دستاویزات سے ڈونلنڈ ٹرمپ کی ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ دستاویات رکھ کر ملکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیا، یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد ایک سروے کیا گیا ہے، جس میں عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ آل رشیا پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کے شائع سروے رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روسی عوام کے اعتماد کی سطح گزشتہ ہفتے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 81.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سروے رواں ماہ 15-21 اگست کو 18 سال سے زیادہ عمر کے 1,600 جواب دہندگان پر مشتمل گروپ سے کیا گیا،سروے میں روسی شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر پوتن...
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ وہ جرم ہے جو اسلام میں قابل قبول نہیں، عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلام تشدد کے خلاف ہے اور کبھی کسی بھی قسم کے تشدد کو قبول نہیں کرتا۔ عبدالکریم العیسیٰ نے مزید کہا کہ مذہبی اور دانشورانہ معاملات پر، جیسا کہ ایسے الفاظ جو مکمل یا جزوی طور پر اشتعال انگیز ہوں، ان معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی تشدد نہیں کرنا چاہیے، ایمان رکھنے والے کو تمام لوگوں سے محبت کرنی چاہیے چاہے وہ اس سے...
آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبراکے ایئرپورٹ پر ایک شخص نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کےبعدایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ایئرپورٹ ٹرمینل میں گھس کر ہوائی فائرنگ کردی جس سے ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کےبجائے ہوا میں فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں، پولیس نے حملہ...

Back
Top