عالمی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بھارتی وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیے اہم قرار دیا، بھارتی گجرات کا علاقہ دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف 130 کلومیٹر دور ہے،بھارتی فضائیہ مستقل طورپر نئے فوجی اڈے پر موجود رہیں گی۔ ڈیسا ایئر بیس دشمن کے طیاروں کے درمیان میرپور خاص، حیدر آباد، جیکب آباد میں...
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی تبدیلی کرنا آسان کام نہیں ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے، جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔ امریکی عہدیدار مزید بتایا...
امریکہ میں بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت 11 بھارتی شخصیات کو اشتہاری اور مطلوب قرار دیدیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے 'وال سٹریٹ جنرل' میں ایک اشتہار شائع ہوا جس میں بھارت کو سرمایہ کاری کیلئے غیر محفوظ ملک قرا ر دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت 11 بھارتی شخصیات کو مطلوب قرار دیدیا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل میں شائع اشتہار میں سرمایہ کاروں کو خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت سے دور رہا جائے، اشتہاری قرار دیے گئے لوگوں سے متعلق اشتہار میں کہا...
بھارت میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کےمعاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کے ججز تقسیم ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق تعلیمی اداروں میں خواتین کی جانب سے حجاب لینے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ تقسیم ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے ججز جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھا نشودھولیہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب لینے پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے کےبعد...
امریکا کے صدر جوزف بائیڈن نے اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو خبردار کر دیا اور کہا کہ اگر انہوں نے تیل میں کٹوتی کی تو اس کے نتائج پھر ریاض کو بھگتنا ہوں گے۔ ایک امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ اس کیلئے کیا پلان ہے یا کیا اقدامات کیے جائیں گے مگر یہ تو طے ہے کہ اگر انہوں نے تیل کی پیداوار میں کمی کی تو پھر اس کے یقیناً نتائج ہوں گے۔ واضح رہے کہ 13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے 2 ملین بیرل...
عوام کا مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ملائشین پارلیمنٹ تحلیل تفصیلات کے مطابق قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے ملائشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قومی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملائشیا کے 15 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل صابری یعقوب پر مضبوط مینڈیٹ لینے کے لیے دبائو تھا، مون سون کے سیلاب کے پیش نظر انتخابات کرانے کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے باوجود ملائشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل...
بھارت نے امریکا کے حریف روس سے تیل خریدنے پر اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھ دیا، بھارتی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے عوام کو سستی توانائی فراہم کرے،بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملے گا وہ خریدنا جاری رکھے گا، کسی نے بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنا کا دباؤ نہیں ڈالا۔ گزشتہ ماہ امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف دیکھنے میں آئے تھے،امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی...
ایران میں طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی ہیکرز نے اپنے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا، ایرانی ہیکرز نے براہ راست نشریات کے دوران سرکاری چینکل ہیک کرلیا، چینل ہیک کرنے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف پیغامات نشر کیے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی چینل اس وقت ہیک کیا گیا جب 6 بجے کا خبرنامہ براہ راست چل رہا تھا اور آیت اللہ خامنہ ای کا بیان جاری تھا کہ اچانک اسکرین پر ایک ماسک آ گیا اور پھر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے گرد شعلے نظر...
نیک کام کیلیے بھی جھوٹ،پیدل حج کے سفر پر نکلنے والے بھارتی شہری کا پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، بھارتی شہری شہاب چتور نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے یقین دہانی کے باوجود اسے ویزاجاری نہیں کیا،جس کی وجہ سے وہ کئی روز سے بھارت کے اٹاری بارڈر پر رکا رہا۔ بھارتی شہری کے اس الزام کا پول کھل گیا، ذرائع کے مطابق بھارتی نوجوان سے نہ ایسا کوئی وعدہ کیا گیا اورنہ ہی پاکستان اوربھارت کے درمیان پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ ہوا تھا، بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے شہباب...
ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد برطانوی شہر لیسٹر میں شروع ہونے والی بدامنی نے مزید ہوا پکڑ لی ہے، تاہم بین الاقوامی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہےکہ کشیدگی میں اضافے کے پیچھے بھارتی سوشل میڈیا کارفرما ہے۔ خبررساں ادارے ڈان نیوز میں شائع ہونے والی ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیسٹر میں ایشیاء کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے بعد مشتعل شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، لیسٹر کے ماحول میں ابھی یہ کشیدگی موجود تھی کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اورٹویٹس...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی نشریاتی ادارےسی این این پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا نو ٹس بھجوادیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ فورٹ لاڈررڈیل میں خبررساں ادارے سی این این کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سی این این نے بے تنقید کرتے ہوئے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ سابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ سی این این نے مجھ پر نسل پرست، بغاوت پسند...
مشہور بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزمان جیل سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد جیل سیکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے آنجہانی پنجابی گلوکار کے قتل کے اہم ملزم دیپک کو مانسا پولیس پروڈکشن آرڈر پر لے کر جارہی تھی کہ وہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا، پولیس کی موجودگی میں جیل کی سخت سیکیورٹی کو ناکام بنا کر فرار ہونے میں کامیابی کےباعث پولیس کی شدید بدنامی ہورہی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے بھر میں چھاپے...
انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں لیگ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، ٹیم کی شکست پر حامی آپے سے باہر ہوئے اور میدان میں گھس گئے، دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور فائرنگ کردی،جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کے دوران 174 جان کی بازی ہارگئے جبکہ جب کہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں لوگ دم گھٹنے اور بھگدڑ میں روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی...
روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کر دی،اجلاس سے چین اور بھارت غیر حاضر رہے۔ امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرار داد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا،قرار داد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلا مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے چارعلاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ریفرنڈم کے ذریعے لوہانسک، ڈونتسک، کھیرسن اور زاپو ریزیا کو روس میں شامل...
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ہماری سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال کی تو اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں دوبارہ متحرک ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ہم نے تمام ممالک کو یہ یقین...
ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا اور محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمانروا کی زیرصدرات ہونے والے کیبنٹ اجلاس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی بطور وزیر اعظم تقرری عمل میں آئی،اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے وزرا پر مشتمل کابینہ کی بھی تشکیل نو...
ایران میں حجاب نا کرنے کےالزام میں حراست میں لی گئی لڑکی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامےپھو ٹ پڑے ہیں جن میں اب تک 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں حجاب نا کرنے کے الزام میں نوجوان لڑکی مہیسا امینی پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامےپھوٹ پڑے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سات روز سےجاری مظاہروں کے باعث مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل...
بھارت میں یونیورسٹی طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے اور خودکشی کے کیس میں ایک بھارتی فوجی کو ملزم کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس کے بعد درجنوں طالبات کی مبینہ خود کشی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کیس میں جموں کے علاقے میں تعینات ایک بھارتی فوجی کو بطور ملزم نامزد کردیا گیا ہے، موہت کمار نامی اس فوجی اہلکار کی تلاش بھی جاری ہے۔ ذرائع...
4130 ہارس پاور انجن اور 12.5ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا بنگلہ دیش کا تیارکردہ سمندری جہاز پہلی بار برطانیہ کو فراہم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ انٹر کانٹی نینٹل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران آنندا شپ یارڈ اور سلپ ویز لمیٹڈ نے 4130 ہارس پاور انجن اور 12.5ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا بنگلہ دیش میں تیار کیا جانے والا سمندری جہاز پہلی بار برطانیہ کی کمپنی اینزیئن شپنگ کمپنی لمیٹڈ کے حوالے کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں تیارکردہ سمندر میں چلنے والا یہ تیز رفتار...
بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مگ 21 اسکواڈرن ابھینندن ورتھمان کو جَلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے MiG-21 کے اسکوارڈن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر، حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائے گا جبکہ...

Back
Top