بھارتی ایئر فورس کا ابھینندن کے مگ 21 سکوارڈن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

abhinandan-vt-pl-crash-ss.jpg


بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مگ 21 اسکواڈرن ابھینندن ورتھمان کو جَلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے MiG-21 کے اسکوارڈن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر، حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی مبصرین کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں نے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 سمیت ایک اور طیارہ مار گرایا تھا اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ابھینندن ورتھامن کو بعد ازاں حکومت وقت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Wise decision to go for superior options when you have the money. We however are busy in regime changes in favor of beggars who are making us more and more dependent on foreign powers for our own foreign policy, a situation which is more than worrying.
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Wise decision to go for superior options when you have the money. We however are busy in regime changes in favor of beggars who are making us more and more dependent on foreign powers for our own foreign policy, a situation which is more than worrying.
They r retiring Mig21, while we r running after US to upgrade F16…. beggars can’t be choosers